ریاض(العربیة) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلطان سرکاری فوج کے 20 لاپتہ فوجیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی نعشیں سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقے سے ملی ہیں۔ یاد رہے کہ حوثیوں سے سعودی فوج کی لڑائی کے دوران 26 سپاہی لا پتہ ہو […]
اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد افغانستان میں مسلح مزاحمت کرنے والے طالبان سے ہر سطح پر رابطوں کی کوششیں کر رہا ہے، جس کا مقصد اس جنگ زدہ ملک میں قومی مصالحت کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
واشنگٹن(خبررساں ادارے) وائٹ ہاؤس کے سابق انسداد دہشت گردی کے مشیر رچرڈ کلارک نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے یمنی ونگ نے مغربی ممالک کے حساس مقامات پر حملوں مسافر طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کرلیا ہے۔
تہران(خبررساں ادارے) ایران میں ریل گاڑی پٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.
دمشق۔مرکز اطلاعات فلسطین: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سبراہ خالد مشعل نے معرکہ “فرقان” کے ایک سال مکمل ہونے پر تنظیم کے چھ اہم اور بنیادی اصول بیان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر ایک دوسرے بڑے حملے کے لیے طبل جنگ بجا رہا ہے۔
امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا کہ اوباما انتظامیہ بلیک واٹر کے پانچ ملازمین کی قتل کے مقدمے میں بریت سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔
کراچی(خبررساں ادارے) بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے بلوچ کارکنوں کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا ہے جس کا اہتمام وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز نامی تنظیم نے کیا ہے۔
ایرانی اہل سنت کے مذہبی رہ نما مولانا عبدالحمید نے کہا ہے ايرانی حکومت کی بعض پالیسیاں ناکامی سے دچار ہوچکی ہیں اور ان پر نظر ثانی کرکے ان میں تبدیلی لانی چاہیے۔ حکام بالا سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اہل سنت کے حوالے سے اپنی امتیازی سلوک پر مبنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں.
کرمانشاہ (سنی آن لائن) صوبے کردستان اور کرمانشاہ کے دو ممتاز اسکالرز اور مفکر کاک (شیخ)اسعد صدیقی اور کاک سعید ذوالفقاری فانی دنیا سے کوچ کرگئے۔
تایباد(سنی آن لائن) گزشتہ دنوں خراسان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان علمائے کرام گرفتار ہوگئے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق نئے فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام گھر پہنچتے ہی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتار اور لاپتہ ہوگئے۔ بعد ازآں مختلف مقامات سے گرفتار ہونے علمائے کرام کو جیل بھیج دیاگیا۔