ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

 

سنی آن لائن کے اہداف و اغراض پر ایک نظر

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ایران میں رہنے والے ہم سنی مسلمانوں کی آبادی ایران کی ایک تہائی آبادی پر مشتمل ہے۔ مگر ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ٹی وی چینل، نہ  ریڈیو چینل اور نہ ہی کوئی اخبار ہمارے اختیار میں ہے جس کے ذریعے ہم اپنی آواز اور مطالبات سب تک پہنچاسکیں. ۱۹۷۹ء کے عوامی انقلاب سے اب تک جو کچھ ہمارے ساتھ ہوتا آرہاہے، جن مشکلات کا ہمیں سامنا کرنا پڑرہاہے اور ہم اس حوالے سے اگر کچھ شیئر کرنا چاہیں تو یہ ویب سائٹ واحد ذریعہ ہے جو ہمارا تعارف مسلمانوں کے سامنے پیش کرتی ہے۔ “سنی آن لائن” ہماری سرگرمیاں اور ہمارے بارے میں مستند اور قابل اعتبار معلومات سے مسلمانانِ عالم کو باخبر رکھتی ہے۔ جب مسلمانوں کو پتہ چلے گا ایران میں ان کے سنی بھائیوں کے ساتھ کیا ہورہاہے اور ان کے کیا حالات ہیں تو اس کا اثر ضرور ان کی سیاسی و اجتماعی پالیسیوں پر پڑےگا۔
چونکہ مومن کی مثال پیکرواحد کی طرح ہے کہ جب اس کے کسی عضو میں تکلیف محسوس ہوتی ہے تو اس کا پورا جسم بخار اور تکلیف محسوس کرے گا ۔ ظاہر ہے ایمان کی حد مشترک کا ہمیں اپنی اصل کی طرف لوٹانے میں  بڑا دخل ہے۔
ذرائع ابلاغ کو تعمیر و تنویر افکار اور مختلف حلقوں اور طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں تک دعوت حق پہنچانے میں بڑی اہمیت حاصل ہے، دارالعلوم زاہدان کے ذمہ داروں نے ایک خبررساں اور معلوماتی ویب سائٹ قائم کرنے کا پختہ عزم کیا جو اردو سمیت دنیا کی مشہور زبانوں میں اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔

ویب سائٹ کی مجلس ادارت اور اس کے نگران
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان  کے دارالحکومت زاہدان میں واقع جامعه دارالعلوم زاہدان ایک عظیم علمی اور تربیتی مرکز ہے جس میں دو ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔
“سنی آن لائن” کا دفتر اسی ادارے میں واقع ہے ۔ اسی لیے اس ویب سائٹ کی ٹیم جامعہ کے اساتذہ و عملہ پر مشتمل ہے جوصدرجامعہ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اسماعیلزئی ۔دامت برکاتہم۔ کی نگرانی میں سرگرم عمل ہے۔ فی الوقت ویب سائٹ چارزبانوں میں اپنی خدمات پیش کرتی ہے اور روزانه اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔ ہماری کوشش ہے ہرزبان کے سمجھنے والے کے مزاج اور حالات کے مطابق متعلقہ سیکشن کو فعال رکھیں۔ چنانچہ “سنی آن لائن اردو” میں برصغیر اور خطے کے دیگر مسلمانوں کے حالات پر زیادہ معلومات فراہم کی جائیں گی جن سے اردو سمجھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ ساتھ ہی ایرانی اہل سنت سمیت پوری امت مسلمہ کے حوالے سے خبریں، تجزیے اور معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس ویب سائٹ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ممتاز سنی عالم دین و خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولاناعبدالحمید ۔دامت برکاتہم۔ کے بیانات جو جامع مسجد مکی زاہدان اور دیگر مواقع پر ارشاد ہوتے ہیں انہیں آپ کی افادیت کے لیے شامل اشاعت کیاجاتا ہے۔
ان خطبات اور بیانات کا محور اسلامی اخلاق، کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سختی سے تھامنے کی وصیت، فرائض و واجبات کی ادائیگی، گناہوں سے دوری اور تقویٰ اختیار کرنے کی ترغیب پر ہے۔
حضرت شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی زبانی آپ جان سکیں گے ایرانی اہل سنت کے مسائل ومشکلات اور حکومت سے ان کے مطالبات کیا ہیں؟ عالم اسلام میں کیا ہورہاہے؟ مسلمان حکومتوں اور معاشروں کے حوالے سے عظیم سنی رہ نما مولاناعبدالحمید کے بے لاگ تجزیے اور تبصرے آپ کو “سنی آن لائن” میں ملیں گے۔ مزید برآں مختلف موضوعات کے حوالے سے بے شمار مواد سنی آن لائن ہی میں دستیاب ہوں گے۔

ویب سائٹ کی پالیسی
اسلام کی دعوت عامہ اور پیغام امن کو لیکر صدائے حق ہر ذی شعور انسان تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔ عالم اسلام اور بین الاقوامی صورتحال پر خصوصی توجہ ہمارے اہداف میں شامل ہے۔ “سنی آن لائن” اسلام کا پیغام مسلم وغیر مسلم تک پہنچاتی ہے۔ اسلام کےنقطہ نظر سے زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالتی ہے۔ اعتدال و میانہ روی اس کا مزاج ہے۔ “سنی آن لائن” سعہ صدر وکشادہ دلی اور افراط وتفریط سے اجتناب کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ پوری انسانیت کے لیے خیر وکامیابی کی خواہشمند ہے۔ مگر ہر حال میں فراہم کردہ مواد کی جانچ پڑتال اور ان کی باریک بینی سے تحقیق وتدقیق؛ سنی آن لائن کی اولین ترجیح ہے۔

ہمارے اہداف ومقاصد
۱۔پوری انسانیت کی بھلائی وکامیابی کے لیے کوشش کرنا، مسلمانوں کو ان کے خاص ہدف اور مقصد کی یاد دہانی کرانا جو اصلاح انسانیت اور نئے عزم و ولولہ کے ساتھ دین کی طرف واپس آنا ہے۔
اسی طرح بنی نوع انسان کے حوالے سے ان کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور پریشان انسانیت کی قیادت و رہنمائی کے لیے ان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ اس بارے میں رہ نمائی فراہم کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
۲۔ مسلمان معاشروں میں پائے جانے والی بیداری و آگاہی کو نئی روح بخشنا اور اس کی نشو ونمو کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لانا ہمارا مشن ہے۔
ہمارا خیال ہے مسلمانوں میں محسوس ہونے والی بیداری ایک خوش آیند امر ہے اور ہمیں اس کی مزید ترقی اور اسے رہ نمائی فراہم کرنے کے حوالے سے جدوجہد کرنی چاہیے۔
۳۔ امت مسلمہ کی سرکردہ شخصیات، مؤلفین، علمائے کرام، پڑھالکھا طبقہ اور اس کے مراکز سے دینی و اسلامی تعلق قائم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
۴۔ اخلاقی اقدار اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کی اشاعت اور افراد، معاشروں اور خاندانوں کو اسلامی تعلیمات کی روح سے آشنا کرنا ہمارے مقاصد میں شامل ہے، جیسا کہ پہلے ہم نے کہا یہ ویب سائٹ تجرباتی دور سے گزر رہی ہے اور ہمارا عزم ہے اس کا دامن وسیع سے وسیع تر کریں تاکہ ہمارے وزٹرز کسی اکتاہٹ کا شکار ہوئے بغیر تازہ ترین اور بہترین معلومات اور مختلف موضوعات کے حوالے سے معیاری مواد ہماری ویب سائٹ پر حاصل کریں۔
۵۔ اسلام کا صحیح تعارف پیش کرنا، اس کے اعتدال وپائندگی، عمومیت اور وسعت کا بیان کرنا ہمارا ہدف وغرض ہے۔ یہ ہمارا سب سےبنیادی مقصد اور مین ٹارگٹ ہے۔ چونکہ اسلام پوری انسانیت کے لیے ہے۔ ہر اس شخص کا دین ہے جو اسے سینہ سے لگائے۔ قومیت، لسانیت اور رنگ کی تفریق سے بالاتر دین یہی ہے جس میں کسی عرب کو عجمی پر فوقیت اور برتری حاصل نہیں، نہ ہی کسی گورے کو کالے رنگت والے مسلمان پر۔ غریب وامیر ، ایاز ومحمود سب ایک ہی صف میں ساتھ کھڑے ہوکر خدائے واحد ویکتا کی عبادت کرتے ہیں اور ایک ہی کعبہ کا طواف کرتے ہیں۔
انگریزی زبان کے شعبہ کو فعال کرنے کا مقصد یہی ہے کہ مغربی ممالک کے غیرمسلموں کو اسلام کی عظمت سے آشنا کیا جائے۔ انہیں بتایاجائے دین حق یہی ہے۔ انسانیت صرف اس وقت کامیاب ہوسکتی ہے جب اسلام اور اس کی برتری، رہبری اور قیادت کو قبول کرے۔
آخر میں تمام درد رکھنے والے لکھاریوں، محققین، دعوتی حلقوں کے سرگرم ارکان اور سیاسی، معاشرتی اور دینی مسائل کے ماہرین اور تجزیہ کاروں سے ہماری اپیل ہے اس ویب سائٹ کی ترقی اور ا سے بہتر سے بہتر کار آمد بنانے کے حوالے سے ہماری مدد کریں۔ چونکہ ہم ایک ایسے ماحول میں رہتے ہیں جو باریک بین، صاحب فکر اور اہل تحقیق تجزیہ کاروں اور تجزیہ نگاروں کی کمی سے نالاں ہے۔ اس لیے ایسے لوگوں کی ہمیں شدید ضرورت ہے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے ہم سخت امتیازی سلوک، محرومی اور قحط الرجال جیسے مسائل کا شکار ہیں تو ظاہر سی بات ہے کسی بھی ویب سائٹ، فاؤنڈیشن اور ادارے سے زیادہ ہم شفقت، خدمت اور علمی تعاون کے مستحق ہیں۔ اللہ آپ کا حامی وناصر ہو.


آپ کی رائے

2 تعليقات لـ “ہمارے بارے میں

  1. AOA

    I want to send you my urdu blogs/columns for publishing on your website. On which email address shall I send my blogs?

    Kindly inform please.

    JazakAllah Khair.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں