بغداد (ايجنسياں) عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب شاب کے مقام پر ایک خودکش حملے میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سو سے زائد دیگر افراد زخمی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق یہ دھماکہ ایک خاتون خودکش حملہ آور نے کیا۔
كراچی (ایجنسیاں) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کی تعیناتی کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب وقفے وقفے سے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم چھ مزید افراد کی ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد […]
کولمبو (بی بی سی) تمل باغیوں کے خلاف کامیاب مہم کے بعد صدر اور فوج کے سربراہ میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے.سری لنکا میں کچھ اعلیٰ فوجی افسران کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے برطرف کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق مذکورہ افسران جبری ریٹائرمنٹ پر بھیجے گئے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس- (مرکزاطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے القسام بریگیڈ کی طرف سے اپنے کمانڈر کی شہادت کی متوقع جوابی کارروائی کی وجہ سے اسرائیل میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے-
موغادیشو ‘ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کے مزاحمت کاروں نے سرکاری اور امن فوجوں پر بیک وقت کئی حملے کئے جس کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔
کراچی(جنگ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں9افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں لیاقت آباد، اورنگی ٹاون، قصبہ کالونی، مسلم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں9 افراد ہلاک ہوگئے۔
کابل‘ افغانستان میں طالبان کے خلاف تازہ کاروائی کے دوران نیٹو اور افغان فوج نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے 6افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے.
ملتان(مانیٹرنگ سیل) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار عبد القیوم جتوئی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کی حفاظت کے لیے امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرا سکتا ہے ۔پاکستان ڈرون طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے لیے تجربہ کیا جا چکا ہے۔
دمشق (مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں تنظیم کے راہنما محمد المبحوح کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ان کا خون مہنگا پڑے گا۔
دمشق (مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ مصر کی جانب سے مایوسی پر مبنی رویے اور خود کو دور کرنے سے حماس نے ایران اور ترکی کے ساتھ تعلقات کے دروازے کھولے۔