ابوجا (خبرساں ادارے) نائیجیریا میں مسلح عیسائیوں کے حملوں میں 300 سے زائد مسلمان شہید اور 900زخمی ہوگئے۔ وسطی نائیجیریا کے شہر جوز میں اتوار کو مسجد کی تعمیر پر شروع ہونے والا تنازعہ مسلح تصادم میں تبدیل ہوگیا۔
ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے غزہ کے بے دفاع فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی وحشیانہ جرائم ومظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کا دفاع انسانی فریضہ ہے۔
واشنگٹن: ڈنمارک کے رکن اسمبلی، گیرٹ وائلڈرز مسلمانوں کے خلاف نفرت پر اکسانے کے الزامات کے جواب کے لیے بدھ کے روز ایمسٹرڈم کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دبئی – العربية.نیٹ: بین الاقوامی علماء لیگ نے یمن میں حکومتی فوج، حوثیوں اور جنوبی یمن میں حکومت مخالف تحریک ختم کرانے کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ علماء لیگ کی انتظامی کونسل کے اجلاس میں پیش کئے جانے والے اس منصوبے کا مقصد یمن کی وحدت، مسلمانوں کو خون خرابے سے بچاتے ہوئے […]
كابل: افغانستان میں پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافے کے لیےایک منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جس کےتحت اگلے سال کے آخر تک 70 ہزار نئے فوجیوں کو بھرتی کرکےافغان نیشنل آرمی کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 72 ہزار کردی جائے گی۔
غزه(مرکز اطلاعات فلسطین) قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے قریب پانی کے مختلف ڈیم کھول دیے جس کے باعث پانی کی بڑی مقدارغزہ میں داخل ہوگئی جس کے باعث غزہ شہر میں 50 مکانات ڈوب گئے، جس سے کم ازکم ایک ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
میرانشاہ (نیوزایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک اور میزائل حملے میں 6افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔
ابوجا(نیوزایجنسیاں): نائیجیریا میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپ میں10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مشتعل افراد نے کئی مساجد،گرجاگھروں اورعمارتوں کونذرآتش کردیا۔
غزه(نیوز ایجنسیاں) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم “ایمنسٹی انٹرنیشل” نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ فی الفور ختم کرے کیونکہ اس اقدام کے ذریعے پندرہ لاکھ اہالیاں غزہ کو “اجتماعی سزا” دی جا رہی ہے، جو کسی طور پر قابل قبول نہیں۔
کابل …افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل پرقریب طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کم ازکم3 ہلاک30زخمی ہوگئے ۔ طالبان تحریک نے ذمہ داری قبول کرلی۔