کابل(مانیٹرنگ سیل) تحریک طالبان افغانستان نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے افغانستان کے حوالے سے لندن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس قابض قوتوں کی جارحیت کوجوازفراہم کرکے اسے طول دینے کیلیے بلائی گئی ہے۔
پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے درانسی کی مسجد کے امام حسن شلغمی کو فرانسیسی پارلیمنٹ کی طرف سے برقع پر پابندی کی سفارشات کے حق میں تقریر کرنے پر سخت مخالفت کا سامناکرنا پڑا۔
تہران (نیوزایجنسیاں) ایران میں صدارتی انتخابات کے بعد پُرتشدد ہنگاموں میں حصہ لینے کی پاداش میں دوافراد کو پھانسی دے دی گئی ہے.
دبئی (العربية) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں اس وقت تک ہاتھ نہیں بٹائے گا کہ جب تک طالبان القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو محفوظ پناہ گاہ کی فراہمی سے باز نہیں آتے اور انتہا پسند نیٹ ورکس سے […]
ڈھاکہ (ایجنسیاں): بنگلہ دیش نے پانچ سابق فوجی عہدے داروں کو، جنھوں نے 1975ء میں قوم کے آزادی کے قائد کو قتل کیا تھا، پھانسی پر لٹکا دیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس (ایجنسیاں): ایک اسرائیلی شخص نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کی چیف جسٹس ڈورت بینش پر اپنے جوتے کھینچ مارے جس سے وہ اپنی کرسی سے گرگئیں۔
كابل (ایجنسیاں): افغانستان کی صورت حال پرلندن کانفرنس سے قبل اقوام متحدہ نے پانچ سابق طالبان عہدے داروں کے نام اپنی پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیے ہیں۔
کولمبو (ایجنسیاں): سری لنکا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدارتی انتخابات میں صدر مہیندہ راجپکشے کی جیت ہو گئی ہے۔
اسلام آباد (ایجنسیاں): سابق طالبان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے بات چیت میں اگر پاکستان کو شامل کیا گیا تو اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔
فرانس کی ایک پارلیمنٹری کمیٹی نے منہ ڈھانپنے کے لیے اسلامی نقاب ڈالنے والی عورتوں پر جزوی پابندی کی سفارش کی ہے۔