کونیٹیکٹ گیس پلانٹ دھماکہ، کم از کم 05 افراد ہلاک، 12 زخمی

کونیٹیکٹ گیس پلانٹ دھماکہ، کم از کم 05 افراد ہلاک، 12 زخمی
power-plant-blastدبئی (العربية، ایجنسیاں) امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے شہر مڈل ٹاؤن میں واقع ایک گیس پلانٹ میں ہونے والے زبردست دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ بارہ کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجکر تیس منٹ پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق زیرتعمیر اس پلانٹ میں گیس پائپ لائن پر کام جاری تھا کہ یہ پائپ دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ کئی میل دور تک اس کا دھچکا محسوس کیا گیا اور قریب واقع ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی۔ زخمیوں کو مڈل ٹاؤن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سٹی میئر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم اس واقعے میں کسی دہشت گردانہ عنصر کو خارج از امکان قرار دے دیا۔
مڈل ٹاون پریس نامی ویب پورٹل کے مطابق ایمبولینس گاڑیاں اور ہیلی کاپٹروں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ پورٹل کے مطابق دھماکا کلین انرجی نامی بجلی گھر میں ہوا جو ہارٹ فورڈ شہر کے جنوبی میں مڈل ٹاون کے علاقے میں واقع ہے۔
امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق آگ بجھانے والے عملہ، پولیس اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل سو افراد کا دستہ کلین انرجی پلانٹ روانہ کر دیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں