مقبوضہ بیت المقدس (ایجنسیاں): ایک اسرائیلی شخص نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کی چیف جسٹس ڈورت بینش پر اپنے جوتے کھینچ مارے جس سے وہ اپنی کرسی سے گرگئیں۔
كابل (ایجنسیاں): افغانستان کی صورت حال پرلندن کانفرنس سے قبل اقوام متحدہ نے پانچ سابق طالبان عہدے داروں کے نام اپنی پابندیوں کی فہرست سے خارج کردیے ہیں۔
کولمبو (ایجنسیاں): سری لنکا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدارتی انتخابات میں صدر مہیندہ راجپکشے کی جیت ہو گئی ہے۔
اسلام آباد (ایجنسیاں): سابق طالبان سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے بات چیت میں اگر پاکستان کو شامل کیا گیا تو اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔
فرانس کی ایک پارلیمنٹری کمیٹی نے منہ ڈھانپنے کے لیے اسلامی نقاب ڈالنے والی عورتوں پر جزوی پابندی کی سفارش کی ہے۔
پاکستان نے الزام لگا یا ہے کہ منگل کی صبح بھارتی افواج نے سیالکوٹ کےسرحدی علاقےپکلیاں سیکٹرپر تعینات اس کی افواج پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پاکستانی فوجوں نے بھی ”مئوثر“ کارروائی کی۔
بغداد- (ایجنسیاں) عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزارت داخلہ کے دفاتر کے قریب خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں.
ڈھاکہ (سنی آن لائن، اسلام ٹوڈے) بنگلہ دیش میں مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع ملک کی وزیراعظم حسینہ واجد اور اپوزیشن رہ نما خالده ضیاء کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں منگل کی شب نامعلوم مسلح افراد نے چار افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان آرمی نے کہا ہے کہ آئندہ چھے ماہ سے ایک سال کے عرصہ کے دوران جنگجوٶں کے خلاف کوئی نئی کارروائی شروع نہیں کی جائے گی بلکہ پہلے سے جاری فوجی آپریشنز کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے گا.