غزہ(خبررساں ادارے): غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ فلسطینی ہسپتال حکام کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں سے گولہ داغا گیا جس سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے ۔
انقرہ- سنی آن لائن: ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر کے روز انقرہ میں لبنانی ہم منصب سعد حریری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری […]
کردستان (سنی آن لائن): ممتاز کرد عالم دین اور شورائے مکتب قرآن کے سرگرم رکن ماموستا (شیخ) عمرمحمد امینی کو خصوصی عدالت برائے علماء نے عدالت میں طلب کرلیاہے۔
ایرانی دارالحکومت تہران میں منگل کے روز ہونے والے بم دھماکے میں ایک یونیورسٹی پروفیسر ہلاک ہو گیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر مسعود محمدی کو موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے دھماکا کر کے ہلاک کیا گیا۔ پریس ٹی وی کے مطابق جنوبی تہران کے ضلع قطرینہ میں […]
واشنگٹن(خبررساں ادارے): امریکا کے صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ان کایمن اور صومالیہ میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک امریکی میگزین کوانٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ انھیں اب بھی یقین ہے کہ القاعدہ کی سرگرمیوں کا مرکز پاکستان اورافغانستان کا سرحدی علاقہ ہے۔
کابل (خبررساں ادارے): حزب اسلامی نے افغانستان کے صوبہ لوگر میں8اتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ ترجمان حزب اسلامی کے مطابق صوبہ لوگر کے علاقہ داؤدخیل میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اتحادی افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
زاہدان (سنی آن لائن): تعلیمی سال31 ۔1430 ھ.ق کے سہ ماہی کے امتحانات 09 جنوری کو شروع ہوئے۔ سنی آنلائن کی رپورٹ کے مطابق23 محرم الحرام 1431 ھ بروز ہفتے کو دارالعلوم زاہدان کی پہلی سہ ماہی کے امتحانات کا آغاز ہوا۔ ان امتحانات میں ایک ہزار کے قریب طلبہ شرکت کریں گے۔
کابل(خبررساں ادارے): امریکی سی آئی اے کے سات ملازمین کو افغانستان میں ایک خودکش حملے میں ہلاک کرنے والے اردنی ڈاکٹر نے اپنی ویڈیو میں تمام جہادیوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی طالبان کے مقتول لیڈر بیت اللہ محسود کا انتقام لینے کے لئے امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں اور وہ ان کے قتل […]
تہران.(خبررساں ادارے): ایران میں حکام نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کی پاداش میں کالعدم بہائی گروپ کے گرفتار کئے گئے ارکان کے خلاف بہت جلد مقدمات کی سماعت شروع کی جائے گی جبکہ بہائی کمیونٹی کی نمائندہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ بہائیوں کے گھروں میں ہتھیارموجود تھے.
کراچی(سنی آن لائن): کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اہل کار سمیت مزید 11 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔گزشتہ تین دنوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 39ہوگئی ہے۔