قندھار ‘جنوبی افغانستان میں پاک افغان سرحد پر تعینات پولیس نے 7 شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر نے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر رونما ہوا ہے اور انہوں نے علی الصبح اکٹھے جانے والے شہریوں کو جنگجو سمجھ کر ان پر فائرنگ کر دی ۔
افغان سرحد پولیس کے کمانڈر جنرل عبدالرازق نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 6 پولیس آفیسرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ جنرل عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پولیس آفسران کی شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس آفیسرز صوبہ قندھار کے ضلع شورابک جا رہے تھے کہ راستے میں 7 افراد پر مشتمل گروہ کو جنگجو سمجھ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے موقع پر ہی ساتوں افراد ہلاک ہو گئے ۔ شہریوں کے اس گروہ کا تعلق ایک دیہات سے تھا ۔ عبدالرزاق کے مطابق فائرنگ میں ملوث 6 پولیس افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحد کا علاقہ طالبان عسکریت پسندوں اور سمگلروں کے لئے ایک عام راستہ سمجھا جاتا ہے اور اس علاقے میں پولیس ہر روز فائرنگ کرتے رہتے ہیں
آپ کی رائے