شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے تازہ ترین بیان میں ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کمرتوڑ معاشی تنگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے ایرانی قوم کو دنیا کی دیگر قوموں اور لوگوں پر ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی کانگریس کی رکن نے انسانی حقوق کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ایک قرارداد پیش کی ہے۔
کیوبا میں گوانتا ناموبے کے امریکی حراستی مرکز میں قید آخری افغان قیدیوں میں سے ایک کو واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کر کے 15 سال بعد رہا کر دیا گیا۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ آج (جمعہ) سے عمرہ کے مناسک صرف عازمین حج ہی ادا کرسکیں گے۔ صرف عمرہ کی ادائی کی اجازت نہیں ہوگی۔
افغان طالبان کے مطابق ملک میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد جاں بحق اور 1500 زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے میں کم از کم 130 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
آسٹریلیا میں لیبر پارٹی سے سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والی فاطمہ پیمان پہلی باحجاب رکن بن گئیں۔
انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک میں حجاب کے متعلق تنازع ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور گذشتہ دنوں ہائی کورٹ سے آنے والے حجاب مخالف فیصلے کو چند طالبات نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہوا جس پر سماعت ہونا ابھی باقی ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کوشہید کردیا۔