بنوں (جنگ نیوز) بنوں میں پولیس لائن ٹو کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈی پی او بنوں اقبال مروت اور 10 پولیس اہلکارو ں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
دبئی (العربیہ) لندن کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کو ایک صومالی ڈرائیور کے دوران سفر نماز ادا کرنے کی وجہ سے بس کے مسافروں سے معافی مانگنا پڑ گئی ہے.
موغا دیشو…فارن ڈیسک…صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں گولہ باری سے 30 افراد ہلاک ہو گئے جس میں زیادہ تر شہری شامل ہیں۔
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کے الگ الگ حملوں میں جنوبی اور مشرقی افغانستان میں منگل کے روز ایک امریکی سمیت نیٹو کے5 فوجی مارے گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
اسلام آباد (سنی آن لائن/خبررساں ادارے) پاکستان کی سب سے بڑی دینی وسیاسی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہزار جبکہ بلیک واٹر کے اہلکاروں کی تعداد 9 ہزار ہے۔
راولپنڈی (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حلقہ این اے 55 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے محمدی چوک خیابان سرسید الیکشن آفسپر مسلح افراد کی فائرنگ، 3افراد ہلاک شیخ رشیداحمد شدید زخمی۔
واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکا کے صدر براک اوباما کو نائن الیون کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور ان کے چارساتھیوں کے خلاف نیویارک میں مقدمہ چلانے کی تجویزپرشدید مخالف کا سامنا ہے لیکن انہوں نے القاعدہ کے سرغنہ کے خلاف امریکی فیڈرل عدالت میں مقدمہ چلانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا […]
كابل (ایجنسیاں) افغانستان کے جنوب میں طالبان کے زیر اثر علاقے میں نیٹو افواج کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن سے قبل ہزاروں لوگ علاقہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
دبئی (العربية، ایجنسیاں) امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے شہر مڈل ٹاؤن میں واقع ایک گیس پلانٹ میں ہونے والے زبردست دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ بارہ کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
پٹنہ (ايجنسیاں) راجستھان کے لیاقت علی نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی دوسری شادی گلے کا پھندہ بن جائے گی اور انہیں ملازمت سے خارج کر دیا جائے گا۔ وہ محکمہ پولس میں ملازم ہیں اور انہوں نے مقصودہ خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ فریدہ […]