بغداد ۔ العربیہ: عراق کے سابق حکمران صدام حسین کے کزن اور دست راست علی حسن المجید المعروف “کیمیکل علی” کو اتوار کے روز دارلحکومت بغداد میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
میاں چنوں(خبررساں ادارے): موسیٰ ورک کے قریب ریلوے پھاٹک پر کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس اسکول وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور اور 11بچے جاں بحق ہو گئے۔
کابل (خبر رساں ادارے): منگل کے روز ہونے والے متعدد جھڑپوں اور ایک فدائی حملے کے نتیجہ میں سات امریکی فوجی اور پندرہ افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔
لندن(خبررساں ادارے): برطانیہ کے علاقے لیوٹن میں مظاہرے کے دوران فوجیوں کوقاتل کہنے والے 5 مسلم افراد پر فردجرم عائدکردی گئی ہے تاہم دیگر دو افراد کو بری کردیا گیا ہے۔ جلال احمد، یوسف بشیر، ضیاالرحمان، شجادر چوہدری اور منیم عبدل کو لیوٹن مجسٹریٹکی عدالت میں پیش کیاگیا تھا۔ ان پر الزامات دی رائل انگلیکلن […]
گزشتہ سال ستمبرمیں چترال کی وادی کالاش سے اغواء ہونے والا یونانی باشندہ اپنے اغواء کاروں کے مہمان کے طور پر افغان صوبے نورستان میں موجود ہے۔ یہ انکشاف ایک مقامی وفد کے اراکین نے کیا ہے جس نے حال ہی میں افغانستان جاکر مغوی اور اس کے اغواء کاروں سے ملاقات کی۔
کراچی(خبررساں ادارے): پاکستان کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن بلوچوں کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جا رہا ہے اور ان کے خاتمے اور حکومتی رٹ کی بحالی تک کارروائی جاری رہے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں […]
لندن(خبررساں ادارے): برطانوی وزیر داخلہ ایلن جانسن نے کہا ہے کہ حکومت نے انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کی تنظیم “اسلام فار یو کے” پر جمعرات سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی(اے پی پی): سوئٹزرلینڈ میں مساجد کے میناروں کی تعمیر پر منصوبہ بندی کے خلاف الحق قرآن اکیڈمی کے زیر اہتمام 15 جنوری بروز جمعہ المبارک کو دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔
محاذ آزادی فلسطین کے سیکریٹری احمد جبرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف مصری حکومت کی سازش کو بھیانک قراردیتے ہوئے مصری عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ حسنی مبارک کی فلسطینیوں کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں۔ “الدستور” اخبار کی رپورٹ کے مطابق محاذ آزادی فلسطین کے سیکریٹری احمد جبرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف مصری حکومت […]
کابل(ایجنسیاں): افغانستان میں طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 3امریکی فوجیوں سمیت 6اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ روز امریکی فوج کے ترجمان کرنل وائن شنک نے بتایا کہ جنوبی افغانستان میں ایک گشتی آپریشن کے دوران طالبان سے جھڑپ میں3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ فرانسیسی صدر کے آفس سے جاری بیان […]