کراچی (رپورٹ: جنگ نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو بھارتی فورسز نے بارہویں بار سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے سے جبراً روک دیا ہے۔
دنيا كا دوسرا بڑا اسلامی مالياتی ادارہ “البركہ” رواں سال كے اختتام سے قبل دنيا كے سب سے بڑے اسلامی بينك كے افتتاح كی كوششوں میں مصروف ہے۔
ریاض (اے پی پی) یا اللہ اوباما کو مسلمان بنا دے، یہ دعا امریکی صدر بارک اوباما کی دادی جن کا آبائی تعلق کینیا سے ہے، نے مکہ شریف میں حج کے موقع پرکی۔ اس بات کا انکشاف سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الوطن “ نے کیا۔
سرینگر (ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مسجد میں گھس گئے اور نمازیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ کشتواڑمیں ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بڑا آپریشن شروع کر دیا،فائرنگ اور جھڑپوں کے دوران مزید2 کشمیری نوجوان شہید جبکہ جھڑپوں کے دوران ایک بھارتی فوجی […]
جکارتا(خبررساں ادارے) انڈونیشیا کے مغربی جزائر پر دو روز قبل زلزلے کے باعث سونامی آنے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد154 ہوگئی جبکہ400 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
دبئی(العربیہ نیٹ) وسطی ایشیائی مسلمان ریاست چیچنیا کے چار باشندوں نے سرکاری حج کمیشن کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیدل حجاز مقدس کی طرف سفر جاری رکھا ہوا ہے۔ کئی ہفتوں سے چار پیادہ عازمین حج اب تک ہزاروں کلومیٹر کی مسافت طے کر چکے […]
دوشنبے (ايجنسياں) تاجکستان میں حکام نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کر کے 23 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔یہ حملہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے اڑھائی سو کلومیٹر مشرق میں افغان سرحد سے ملحقہ راشت وادی میں کیا گیا۔
جبہ،سوڈان(ایجنسیاں) جنوبی سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ستاون ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشیں جاری رہنے سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
خرطوم(ايجنسياں) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے عالمی عدالت کی جانب سے نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کے الزام میں جاری ہونے والے اپنے وارنٹ گرفتاری کے باوجود جمعہ کے روز کینیا کے نئے آئین کے حوالے سے نیروبی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔
موغادیشو(ایجنسیاں) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں مسلح افراد کے سرکاری حکام کے زیراستعمال ایک ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں چھے ارکان پارلیمان سمیت بتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔