دوشنبے (ايجنسياں) تاجکستان میں حکام نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کر کے 23 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔یہ حملہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے اڑھائی سو کلومیٹر مشرق میں افغان سرحد سے ملحقہ راشت وادی میں کیا گیا۔
جبہ،سوڈان(ایجنسیاں) جنوبی سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ستاون ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارشیں جاری رہنے سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
خرطوم(ايجنسياں) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے عالمی عدالت کی جانب سے نسل کشی اور دیگر جنگی جرائم کے الزام میں جاری ہونے والے اپنے وارنٹ گرفتاری کے باوجود جمعہ کے روز کینیا کے نئے آئین کے حوالے سے نیروبی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی ۔
موغادیشو(ایجنسیاں) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں مسلح افراد کے سرکاری حکام کے زیراستعمال ایک ہوٹل پر حملے کے نتیجے میں چھے ارکان پارلیمان سمیت بتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دبئی(العربيہ) پیغمبراسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات وتعلیمات کے لیے وقف ویب سائٹ کے اجراء کے دوسال بعد ہی اس کے قارئین وزائرین کی تعدادسات کروڑ تک پہنچ گئی ہے اوراسے کویت میں منعقدہ ایک مقابلے میں عرب دنیا کی بہترین سائٹ قراردیا گیا ہے۔
ڈھاکہ ( اے ایف پی)بنگلہ دیشی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مذہبی جماعتوں کے سیاست میں حصہ لینے پرپابندی اور تمام مارشل لا غیر قانونی قرار دے دیے ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں قرار دیاہے کہ فوجی آمروں کو سزا دی جائے۔
ہیگ(ایجنسیاں) بین الاقوامی عدالت انصاف نے کوسوو کے 17 فروری 2008ء کے اعلان آزادی کو قانونی تسلیم کر لیا ہے اور کہا ہے اس کی سربیا سے علاحدگی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ میں اسلامی ملیشیا اور افریقی یونین امن فوج کے مابین جھڑپ میں دو امن فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
بشکیک(ايجنسياں) کرغیزستان کا نیا آئین بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ۔ کرغیزستان الیکشن کمیشن کے مطابق نئے آئین کے لئے کرائے گئے۔
بشکیک (بی بی سی اردو) کرغزستان میں ان خدشات کے ساتھ نئے آئین پر عوامی رائے لی جا رہی ہے کہ اس سے نسلی کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔