طرابلس(بى بى سى) لیبیا کے باغیوں نے تیل کی پیداوار کے حوالے سے اہم شہر اجدابیا پر قبضے کے بعد مغربی کی سمت پیشقدمی شروع کر دی ہے۔اتحادی افواج کے طیاروں کی سات روز کی مسلسل بمباری کے بعد باغیوں نے اجدابیا پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔
طرابلس(بى بى سى)مغربی اتحادی افواج نےلیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اس عمارت کو تباہ کر دیا ہے جو اتحادی افواج کے بقول کرنل قدافی کی فوج کا کمانڈ اور کنٹرول مرکز تھا۔
طرابلس /پیر س/روم (اے پی پی/مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے کروز میزائلوں اور فرانس نے جیٹ طیاروں سے لیبیا پر حملہ کردیا جبکہ معمر قذافی نے کہا ہے کہ لیبیا میں مداخلت کی تو عالمی طاقتوں کو پچھتانا پڑے گا ۔
پیرس(بى بى سى) فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ فرانسیسی جیٹ طیارے اس وقت بن غازی کے شہریوں کو لیبیائی فوج کے حملوں سے بچا رہے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد یہ پہلی بیرونی مداخلت ہے۔
نيويارك (العربيہ)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے خلاف نو فلائی زون قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس طرح شہریوں پر معمر قذافی کی حامی فوجیوں کے حملے روکنے کے لیے فضائی کارروائی کا راستہ کھل گیا ہے۔
دبئی(العربیہ) لیبی رہ نما معمر قذافی سے الگ ہونے والے وزیر داخلہ جنرل عبدالفتاح یونس نے کہا ہے کہ قذافی کی حامی فوجی کے مشرقی علاقے میں حملوں کی وجہ سے پسپائی اختیار کرتے والے انقلابی اب اجدابیا کے اسٹریٹجک اور اہم شہر اجدابیا کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے بتای کہ اجدابیا شہر مشرقی […]
لندن (تجزیاتی رپورٹ) برطانیہ اور امریکہ کے علاوہ یورپی ممالک لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی اور نوفلائی زون پر شدید اختلافات کا شکار ہیں.
امریکی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اب بھی لیبیا کی صورتحال کے جواب میں شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے میں شامل اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہی ہے۔
طرابلس(بى بى سى) لیبیا کے شہر زاویہ میں شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں جہاں کرنل قدافی کی وفادار فوج شہر کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے کارروائی میں مصروف ہے۔
طرابلس/دبئی(العربیہ.نیٹ، ایجنسیاں) لیبیا کے صدر معمر قذافی نے القاعدہ کو اپنے ملک میں حالیہ تمام تر بدامنی اور شورش کا ذمے دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی قیادت میں اس تنظیم کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں۔