ڈھاکہ ( اے ایف پی)بنگلہ دیشی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مذہبی جماعتوں کے سیاست میں حصہ لینے پرپابندی اور تمام مارشل لا غیر قانونی قرار دے دیے ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں قرار دیاہے کہ فوجی آمروں کو سزا دی جائے۔
ہیگ(ایجنسیاں) بین الاقوامی عدالت انصاف نے کوسوو کے 17 فروری 2008ء کے اعلان آزادی کو قانونی تسلیم کر لیا ہے اور کہا ہے اس کی سربیا سے علاحدگی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
موغا دیشو (اے پی پی) صومالیہ میں اسلامی ملیشیا اور افریقی یونین امن فوج کے مابین جھڑپ میں دو امن فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
بشکیک(ايجنسياں) کرغیزستان کا نیا آئین بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ۔ کرغیزستان الیکشن کمیشن کے مطابق نئے آئین کے لئے کرائے گئے۔
بشکیک (بی بی سی اردو) کرغزستان میں ان خدشات کے ساتھ نئے آئین پر عوامی رائے لی جا رہی ہے کہ اس سے نسلی کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین اور انٹرنیشنل کونسل فارہیومین ڈیولپمنٹ (آئی ایچ سی ڈی)کے سربراہ علی رضاسید کی سربراہی میں شروع کی جانے والی مہم کے پہلے دن برسلزمیں دوہزار سے زاہد افرادنے انسانی حقوق کی ان پامالیوں کے خلاف دستاویزپر دستخط […]
خرطوم (ایجنسیاں) اقوام متحدہ اورامدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے سوڈان کے شورش زدہ علاقے جنوبی دارفورمیں دو جرمن امدادی کارکنوں کواغوا کرلیا ہے جبکہ علاقے میں اغوا کی حالیہ وارداتوں کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں پہلے ہی تعطل کا شکارہیں۔
قاہرہ (آن لائن) القاعدہ نے امریکہ کو امن کیلئے 4نکاتی شرائط پیش کردی ہیں، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے امریکن نژاد ترجمان آدم گدان کی 24 منٹ پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان‘ عراق سے فوجوں کا انخلاء ‘ […]
جنیوا (ایجنسیاں) اسلامی ممالک کی تنظیم “او آئی سی” نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی ممالک اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات کی ترویج کے آگے بند باندھنے کا اہتمام کریں۔
خرطوم (ایجنسیاں) سوڈان میں صدارتی انتخابات کے دو ماہ بعد صدر عمر البشیر نے گذشتہ روز نئی حکومت تشکیل دیدی۔ نئی حکومت 35 وزیروں پر مشتمل ہو گی۔