اقوام متحدہ نے لیبیا کی ہیومن رائٹس کونسل سے رکنیت کو بھی متفقہ طور پر معطل کر دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ لیبیا کی ہیومن رائٹس کونسل سےمتفقہ معطلی میں پیغام ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔امریکی وزیر […]
دبئی (العربیہ) لیبیا میں صدر کرنل قذافی کی عوامی دشمن پالیسی کے باعث ان کے ساتھی ایک ایک کر کے ان سے الگ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ پیش رفت کے مطابق لیبیا کے پراسیکیورٹر جنرل عبدالرحیم العبار نے عہدے سےاستعفیٰ دیتے ہوئے اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
طرابلس/دوحہ (ایجنسیاں/ٹی وی رپورٹ) لیبیا میں عوامی احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین معمر قذافی کی جانب سے اقتدار نہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد مزید مشتعل ہوگئے، وزیرداخلہ سمیت کئی وزراء اور بیرون ممالک میں تعینات سفیر بھی مستعفی ہوگئے ہیں ، لیبیا کے متعدد علاقوں کا کنٹرول فوج کے حوالے […]
تریپولی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے صدر کرنل قدافی نے مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد لیبیا کو ایک اور افغانستان بنانا چاہتے ہیں جہاں بالآخر امریکا قابض ہو جائے۔
رباط(خبررساں ادارے)افریقی مسلمان ملک مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد نے ایک مظاہرہ کیا ہے جس میں بادشاہ سے اپنے کچھ اختیارات چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
طرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی۔صرف اتوارکے روزبن غازی میں پچاس افرادنے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ یہاں اب تک 250 افراد مارے جا چکے ہیں۔ امریکانے لیبیامیں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کی ہے۔
ترپیولی(خبرایجنسیاں) لیبیا میں صدرقذافی کے خلاف مظاہروں میں120 افراد جاں بحق اور ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ درجنوں افرادکوگرفتارکرلیا گیا۔ لیبیا کے شہر میدان جنگ بن گئے ہیں اور شہری ۔چالیس برسوں سے زائد کرسی صدارت پر جمے کرنل قذافی کے خلاف سراپااحتجاج ہیں۔
رباط / برسلز (آن لائن / ثناء نیوز) مراکش میں بھی حکومت کیخلاف 20فروری کو منظم مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے پرُامن مظاہروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
الجزائر (العربيہ) الجزائر کے دارالحکومت میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود جمہوریت کے حق میں ریلی نکالی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دبئی (العربيہ۔نت)تیونس کی کالعدم مذہبی جماعت “نہضہ اسلامی” نے ملک میں صدر زین العابدین بن علی کی تئیس سالہ مطلق العان حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، تاہم وزیر اعظم محمد الغنوشی کی نہضہ اسلامی کے انتخابی عمل میں شرکت کی حمایت کے بعد جماعت کے لیے […]