باغیوں کا چوہوں کی طرح صفایا کردیا جائے‘ قذافی

باغیوں کا چوہوں کی طرح صفایا کردیا جائے‘ قذافی
qaddafi_03تریپولی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے صدر کرنل قدافی نے مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افراد لیبیا کو ایک اور افغانستان بنانا چاہتے ہیں جہاں بالآخر امریکا قابض ہو جائے۔

لیبیا کے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام ان افراد کو گرفتار کر کے غیر مسلح کر دیں۔مظاہرے کرنے والوں کو دہشت گرد ،بزدل اور غدار قرار دیتے ہوئے کرنل قدافی نے کہا ہے کہ یہ افراد لیبیا کو انتشار کا شکار ملک کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے خطاب کے دوران لیبیا میں قانون کا درجہ رکھنے والی خود ان کی تصنیف کردہ گرین بک اپنے ہاتھ میں اٹھا رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ لیبیا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کی سزا موت ہے۔انہوں نے نسبتاً جذباتی لہجے میں کہا کہ لیبیا میں اختیارات عوام کے پاس ہیں نہ کہ ان کے پاس۔
کرنل معمر قدافی نے کہا کہ وہ ایک انقلابی رہنما ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی زندگی کے خاتمے تک قربانی دیں گے۔معمر قذافی نے مستعفی ہونے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ لیبیا انقلاب نہیں چاہتا ، حالات خراب کرنے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے جس کا مقصد لیبیا کا امیج خراب کرنا ہے۔
معمر قذافی نے مظاہرین اور قوم سے اپیل کی کہ لیبیا کا نام عزت سے لیا جاتا ہے اسے خراب مت کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی منصب کے طالب نہیں تاہم اس زمین کیلئے اگر انہیں اپنی جان بھی قربان کرنی پڑی تو والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہید ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج وہ جس گھر سے مخاطب ہیں یہاں ایک وقت ایسا بھی تھا جب 40 طیاروں نے بیک وقت اس پر حملہ کر دیا تھا لیکن یہاں امریکا سمیت دیگر سامراجی قوتوں کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔
لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے خلاف ’نفرت آمیز‘ چینلز کی ’بغض پر مبنی افواہیں ہیں۔انہوں نے سرکاری ٹی وی پر ایک تباہ شدہ عمارت کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ ’میں طرابلس ہوں نہ کہ وینزویلا میں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور دشمنوں کا عزائم کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا۔ بن غازی کو یرغمال بنانے والوں کو چوہوں کی طرح کچل دیں گے ۔ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے ۔ لیبیا میرا ملک ہے‘میری جد و جہد سے لیبیا کو عظمت ملی،صرف صدر نہیں انقلابی قائد ہوں ۔ابھی تک سختی نہیں کی لیکن اب گولیاں استعمال کرینگی،فوج اورپولیس بغاوت کرنے والوں کوسختی سے کچل دیں۔انہوں نے جذباتی لہجے میں عوام سے کہا کہ کیاتم چاہتے ہوکہ ہم پربھی بم باری ہو۔کیاہم اسامہ بن لادن اورایمن الظواہری کے پیروکارہیں ؟،کیا تم یہ چاہتے ہو کہ تمہاراملک افغانستان یاپاکستان بن جائی؟قذافی کے خاندان پرجب امریکانے حملہ کیااسوقت خاموشی کیوں تھی،ہم نے امریکا،برطانیہ اورناٹوکامقابلہ کیا،ہتھیارڈالنانہیں جانتے ۔ہم نے بن غازی میں امریکاکی5فوجی اڈوں پرقبضہ کیاتھا،ہم نے امریکاسمیت متعددسامراجی قوتوں کویہاں شکست دی۔اگرآپ معمرقذافی سے محبت کرتے ہیں توکل میری حمایت میں باہر نکلیں۔میری حمایت میں نکلنے والے گمراہوں سے خودنمٹیں اور انہیں چوہوں کی طرح مار دیں ،کل سے نہیں بلکہ آج رات سے گھروں سے باہرنکلو،تخریب کاروں کاصفایا کردو۔لیبیاکانام فخرسے لیاجاتا ہے اسکونیچے کرنے کی کوشش مت کرو،کچھ لوگ لیبیا کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں