لندن(نیوز ایجنسیاں )مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو سمندر برد کرنے سے پہلے ان کی نماز جنازہ ادا نہیں کی گئی ،ایک افسر نے مذہبی کلمات ادا کئے جس کے بعد لاش کو وزنی بیگ میں ڈال کر سمندر میں پھینک دیا گیا۔
طرابلس/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا کے شہر البریقا میں مدرسے پر ناٹوکے فضائی حملے میں 11 علما سمیت 16افراد جاں بحق ہوگئی،ادھر امریکا نے لیبیا میں باغیوں کی قومی عبوری کونسل کو مذاکرات کار کے طور پر تسلیم کر لیاہے لیکن اسے قانونی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ)القاعدہ کے رہ نما اسامہ بن لادن کے ابیٹ آباد رہائشی کمپاونڈ سے ملنے والی سیکڑوں فلیش میمری اسٹکس اور کارڈز کے بعد ان کے طرز مراسلت کے بارے میں اہم سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ پانچ سال تک بغیر ٹیلی فون اور انٹرنیٹ پر کوئی ثبوت چھوڑے بغیر اسامہ کیسے اپنے […]
طرابلس (ايجنسياں) لیبیا کے سرکاری ٹی وی نے معمر قذافی کا ایک آڈیو پیغام نشر کیا ہے جس میں وہ اپنے عوام کو یقین دلارہے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور ایسی جگہ پر ہیں جہاں نیٹو کے بم ان تک نہیں پہنچ سکے۔
لندن (رائٹرز) اسامہ بن لادن کے صاحبزادے نے اپنے والد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر برد کرنے سے خاندان کی توہین ہوئی ہے۔ عمر بن لادن سے منسوب یہ بیان ابو ولید المصری کی ویب سائٹ پر شائع ہوا ہے۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ)القاعدہ نے اپنے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پانچ روز پہلے امریکی خصوصی فورسز کی کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ)سخت گیر جنگجو تنظیم القاعدہ کے بانی سربراہ اُسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد ان کی ایک وصیت منظر عام پر آئی ہے۔ کویت کے ایک موقر اخبار “الانباء”نے اسامہ بن لادن کی ایک طویل وصیت شائع کی ہے جس میں شیخ بن لادن نے اپنی بیویوں کو ہدایت کی […]
طرابلس(بى بى سى) لیبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ نیٹو کے فضائی حملے میں کرنل معمر قذافی کے سب سے چھوٹے بیٹے سیف العرب قذافی ہلاک ہو گئے ہیں۔لیبیا کی حکومت نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں ہونے والے اس فضائی حملے میں کرنل قذافی محفوظ رہے ہیں۔
طرابلس(ايجنسياں) لیبیا کے صدر معمر قذافی نے اپنے ملک پر معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے فضائی حملے رکوانے اور جنگ بندی کے لیے اسے مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے۔
طرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں سرکاری فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان شدید لڑائی میں سینتالیس افرادہلاک ہوگئے۔روس نے نیٹوطیاروں کی بمباری میں قذافی کومارنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔جبکہ امریکا اوربرطانیہ نے اتحادی افواج کے فضائی حملے اورمخالفین کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔