بن غازی(بی بی سی) برطانیہ کے ایک اعلیٰ وزیر لیبیا میں لڑائی میں پھنسے ہوئے ہزاروں شہریوں کو تیزی سے امداد پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ میں ہنگامی مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔
طرابلس(بى بى سى) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے حکومت کی حامی افواج پر مصراتہ میں کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے جس کے استعمال پر سو سے زائد ملکوں کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے۔
دوہا،بن غازی (ایجنسیاں)لیبیا کے شہر مصراتہ قذافی فورسز نے بمباری کرکے13افراد کو ہلاک کردیاہے،دوسری جانب لیبیا پر حملوں کے حوالے سے نیٹو وزرائے خارجہ کے مابین شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں.
آبیجان(خبر رساں ادارے) براعظم افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ کے بڑے شہر آبیجان کی سڑکوں پر فرانسیسی ٹینک گشت کرتے ہوئے باگبو کے ٹھکانے تک پہنچے اور پھر کچھ دیر بعد اقتدار پر قابض لاراں باگبو کی حراست کا اعلان کردیا گیا ہے۔
طرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں نیٹو کے طیاروں نے بمباری کرکے قذافی کی فوج کی چھ گاڑیاں اور پچیس ٹینک تباہ کردیے ۔ اجدابیا پرمخالفین نے دوبارہ قبضہ کرلیا جس پربن غازی میں جشن منایا گیا۔
بن غازی (بى بى سى) لیبیا میں قذافی مخالف فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی گھنٹے کی شدید لڑائی کے بعد اجدابیا پر حکومتی فوج کا حملہ پسپا کر دیا ہے جبکہ افریقی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل ایک ٹیم آج لیبیا کا دورہ کر رہی ہے۔
دبئی(العربیہ)لیبی فوج نے انقلابیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد دارلحکومت طرابلس کے مغرب میں 50 کلومیٹر دور ساحلی شہر الزاویہ کا کنڑول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔معمر قذافی کی فوج کا زاویہ شہر پر دوبارہ کنٹرول کے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لئے لیبی حکام نے صحافیوں کی ٹیم کو شہر کا دورہ […]
دبئی(العربیہ) لیبیا میں معمر قذافی کی فوجوں کے خلاف آپریشن کی کمان منگل کے روز سے امریکا کے بجائے نیٹو کی فوج سنبھال رہی ہے۔ امریکا نے لیبیا پر فضائی حملے کرنے والی بین الاقوامی فوج سے اپنے جنگی جہاز نکال لئے ہیں۔
طرابلس(خبرایجنسیاں) لیبیا کے مختلف شہروں میں حکومتی فورسز اور مخالفین کے درمیان گھمسان کی لڑائی‘ 50 سے زائد افراد ہلاک، باغیوں کا البریقاشہر پر قبضے کا دعویٰ۔قذافی کی فورسز نی3 اطراف سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔
لندن(بى بى سى) برطانوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیائی وزیرِ خارجہ موسٰی کوسا اس وقت برطانیہ میں ہیں اور اب وہ کرنل قذافی کی حکومت میں کام نہیں کرنا چاہتے۔لیبیا کے وزیرِ خارجہ تیونس سے ’غیر کمرشل‘ طیارے کے ذریعے برطانیہ پہنچے ہیں۔ جہاں برطانوی افسران ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔وزارتِ […]