واشنگٹن(ایجنسیاں) امریکا کے دفاعی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں پر پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ پاکستان نے ڈرون حملوں میں اضافے کی حمایت کردی۔
پونے (بی بی سی) مغربی بھارت کے شہر پونے میں واقع ایک ریستوران میں دھماکے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرجہ ۔ (ایجنسیاں) نیٹو اور افغان فوج نے طالبان کے آخری بڑاگڑھ تصور کئے جانے والے جنوبی صوبے ہلمند میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے جس میں مرجہ کے قصبے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ امریکی میرینزاورطالبان کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں.
اوسلو ۔ (العربیہ) ناروے کے ایک اخبار کی جانب سے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف ہزاروں افراد نے زبردست احتجاج کیا۔
بغداد (العربیہ۔نت) عراق میں القاعدہ کے رہ نما ابو عمر البغدادی نے ملک کے پیش آئند پارلیمانی انتخابات کے موقع پر گڑبڑ پھیلانے اور بڑے حملوں کی دھمکی دی ہے۔
بنوں (جنگ نیوز) بنوں میں پولیس لائن ٹو کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈی پی او بنوں اقبال مروت اور 10 پولیس اہلکارو ں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
دبئی (العربیہ) لندن کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کو ایک صومالی ڈرائیور کے دوران سفر نماز ادا کرنے کی وجہ سے بس کے مسافروں سے معافی مانگنا پڑ گئی ہے.
موغا دیشو…فارن ڈیسک…صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں گولہ باری سے 30 افراد ہلاک ہو گئے جس میں زیادہ تر شہری شامل ہیں۔
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کے الگ الگ حملوں میں جنوبی اور مشرقی افغانستان میں منگل کے روز ایک امریکی سمیت نیٹو کے5 فوجی مارے گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
اسلام آباد (سنی آن لائن/خبررساں ادارے) پاکستان کی سب سے بڑی دینی وسیاسی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہزار جبکہ بلیک واٹر کے اہلکاروں کی تعداد 9 ہزار ہے۔