شیخ رشید پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک شیخ رشیدزخمی

شیخ رشید پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک شیخ رشیدزخمی
shaikh-rashidراولپنڈی (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حلقہ این اے 55 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے محمدی چوک خیابان سرسید الیکشن آفسپر مسلح افراد کی فائرنگ، 3افراد ہلاک شیخ رشیداحمد شدید زخمی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور حلقہ این اے 55 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کے محمدی چوک خیابان سرسید میں واقع الیکشن آفس پر نامعلوم مسلع افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد ہلاک اورشیخ رشید احمد سمیت متعددافراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان لال حویلی کے مطابق حملے کے وقت شیخ رشید بھی اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں اپنے خیابان سرسید میں واقع الکشن آفس میں موجود تھےکی اچانک کچھ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے شیخ رشید کے پائوں میں گولی لگی ہے۔جبکہ ان کے 3ساتھی ہلاک ہو گئے ہیں شیخ رشید احمد کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کمشنر اورآر پی او کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں