افغانستان: طالبان کے حملوں میں متعدد قابض فوجی ہلاک

افغانستان: طالبان کے حملوں میں متعدد قابض فوجی ہلاک
afghanistan-warکابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان کے الگ الگ حملوں میں جنوبی اور مشرقی افغانستان میں منگل کے روز ایک امریکی سمیت نیٹو کے5 فوجی مارے گئے ہیں۔ مغربی دفاعی اتحاد نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

نیٹو کے مطابق جنوبی افغانستان میں ایک بم حملے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا جبکہ مشرقی افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجی کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔ نیٹو افواج کے مطابق یہ فوجی مسلح طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا۔
دوسری جانب طالبان کے جاری بیان کے مطابق طالبان نے سوموار کو صوبہ کاپیسا کے ضلع تگاب میں 10 قابض فرانسیسی فوجوں کومسلح کاروائی کے  دوران موت کے گھاٹ اتاردیے-
اس سال کے آغاز سے اب تک افغانستان میں مارے جانے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران جنگ زدہ افغانستان میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد 520 رہی تھی۔
اس وقت ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد غیر ملکی فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں برفیلی تودے گرنے کے نتیجے میں ستر افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں