اسلام آبادمیں پولیس سے زیادہ بلیک واٹرکے اہلکارموجودہیں: مولانافضل الرحمن

اسلام آبادمیں پولیس سے زیادہ بلیک واٹرکے اہلکارموجودہیں: مولانافضل الرحمن
blackwater-2اسلام آباد (سنی آن لائن/خبررساں ادارے) پاکستان کی سب سے بڑی دینی وسیاسی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی تعداد 7 ہزار جبکہ بلیک واٹر کے اہلکاروں کی تعداد 9 ہزار ہے۔

صوبہ سرحد کے شہر لکی مروت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب سے یہاں قوت کمزور ہوئی ہے حالات خاصے بگڑ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان میں طالبان جرم کررہے ہیں تو بلیک واٹر والے بھی جرم کررہے ہیں۔
امریکیوں کو پاکستان میں کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کوئی بھی پاکستانی اپنی سرزمین پر غیرملکی بالادستی برداشت نہیں کرسکتا۔
یاد رہے پاکستانی حکام سرکاری سطح پر معروف امریکی سیکورٹی نجی کمپنی بلیک واٹر کی پاکستان موجودگی سے انکار کررہے ہیں۔ دوسری طرف امریکی وزیر دفاع اور صوبہ سرحد کے ایک سینئر وزیر نے بلیک واٹر کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے امریکی کارکن اپنی سیکورٹی کیلیے بلیک واٹر کے اہلکارون کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔ نیز صوبہ سرحد ہی کے علاقہ دیرپائین میں ایک دھماکے کے دوران تین امریکی اہلکار ہلاک ہوتے تھے جس سے امریکیوں کی یہاں سرگرمیوں کا پتہ لگایاجاسکتاہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں