القاعدہ نے عراق میں انتخابات میں گڑبڑ پھیلانے کی دھکمی دیدی

القاعدہ نے عراق میں انتخابات میں گڑبڑ پھیلانے کی دھکمی دیدی
iraq-abooumarبغداد (العربیہ۔نت) عراق میں القاعدہ کے رہ نما ابو عمر البغدادی نے ملک کے پیش آئند پارلیمانی انتخابات کے موقع پر گڑبڑ پھیلانے اور بڑے حملوں کی دھمکی دی ہے۔

اپنے ایک آڈیو پیغام میں ابو عمر البغدادی نے عراقی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات میں شرکت سے گریز کریں۔ انہوں نے عہد کیا کہ ان کی تنظیم انتخابات رکوانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ ابو عمر البغدادی کے اس پیغام کی کسی دوسرے آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
جمعہ کے روز انتخابی مہم کا پہلا دن تھا، جس میں ملک کے طول و عرض میں انتخابی امیدواروں نے بڑے پیمانے پر پوسٹر لگوائے۔ بعض نجی ٹی وی چینلز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں متعدد امیدواروں کے اشتہاری اعلانات بھی نشر کئے۔
عراقی دارلحکومت بغداد اور اس کے اٹھارہ اضلاع میں سڑکوں کو بھرپور انتخابی مہم کے مظاہر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ پوسٹروں اور انتخابی بنیروں کی بھرمار ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چار مارچ کو ختم ہونے والی اس انتخابی ریس میں عوامی شرکت بڑے پیمانے پر ہو گی۔ چار مارچ کے بعد خصوصی ووٹنگ اور بیرون عراق ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد عراقی اسمبلی کی 325 نشتوں کے لئے ووٹنگ ہو گی، جس کے لئے چھے ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔
عراق میں پارلیمانی انتخابات سات مارچ کو ہوں گے جس میں وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق 32 ملین عراقیوں میں اٹھارہ ملین عراقی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
انتخابی مہم کے آغاز سے ایک دن قبل الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ 20 اتحادوں اور امیدواروں نے انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان خلاف ورزیوں پر متعلقہ امیدواروں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں