بنوں: پولیس لائن میں دو بم دھماکے، 15 شہید ،کرفیو نا فذ ،ڈی پی او کی حالت تشویشناک

بنوں: پولیس لائن میں دو بم دھماکے، 15 شہید ،کرفیو نا فذ ،ڈی پی او کی حالت تشویشناک
bannonبنوں (جنگ نیوز) بنوں میں پولیس لائن ٹو کے قریب یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈی پی او بنوں اقبال مروت اور 10 پولیس اہلکارو ں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکا خودکش حملہ تھا۔ دھماکوں کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بنوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ دھماکے بنوں کے گنجان آباد علاقے میں ہوئے۔ دونوں دھماکے پولیس لائن ٹو کے سامنے ہوئے۔ دھماکوں سے پورا شہر لرز اٹھا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق لائن ٹو میں فرنٹیئرپولیس کے جوان موجود تھے۔ لاشوں اور 20 زخمیوں کو سول ہسپتال میں پہنچایا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں