ماسکو: تحقیقاتی ایجنسی کا ایک فدائي حملہ آور خاتون کی شناخت کا دعویٰ

ماسکو: تحقیقاتی ایجنسی کا ایک فدائي حملہ آور خاتون کی شناخت کا دعویٰ
moscow-suicideماسکو (ایجنسیاں) روس کی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت ماسکو میں زیر زمین ٹرین پر حملہ کرنے والی دو فدائي حملہ آور خواتین میں سے ایک کی شناخت کر لی ہے۔

روس کے وفاقی تفتیشی اہلکاروں کے مطابق حملہ آورو ں میں سے ایک 17سالہ ڈیزنت عبدالرخمانوف نامی خاتون کا تعلق جنوبی صوبہ داغستان سے تھا اور وہ ایک شدت پسند باغی کی بیوہ تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ دوسری فدائي حملہ آور کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ اس نیٹ ورک تک پہنچا جا سکے۔
ایک روسی اخبار نے ڈیزنت کی تصویر بھی شائع کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر عملت موگومیڈو کے ساتھ کھڑی ہے جو شدت پسند کمانڈر تھا اور گزشتہ سال دسمبر میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گیا تھا۔اخبار کی رپورٹ میں تفصیلات بتائے بغیر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسری فدائي حملہ آور خاتون20سالہ مارکھا تھی جس کا تعلق چیچنیا سے تھا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں