پونے میں دھماکہ، کم از کم آٹھ ہلاک

پونے میں دھماکہ، کم از کم آٹھ ہلاک
indian-bomb-attackپونے (بی بی سی) مغربی بھارت کے شہر پونے میں واقع ایک ریستوران میں دھماکے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کورے گاؤں پارک میں واقع جرمن بیکری نامی ریستوران میں مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں تینتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ ریستوران غیر ملکی سیاحوں میں بہت مقبول ہے اور دھماکے کے وقت وہاں بہت رش تھا۔ دھماکے کی جگہ سیاحوں میں مقبول اوشو آشرم کے قریب بھی واقع ہے۔
دھماکے کی نوعیت تاحال پتہ نہیں چل سکی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا تھا تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ بم دھماکے کا امکان بھی فی الحال رد نہیں کر سکتے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں