موغا دیشو (ايجنسياں) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ میں 20شہری ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کی زد میں آکر 20شہری ہلاک ہوگئے جب کہ تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔صومالیہ کی فوج کے ترجمان کرنل ابراہیم کلمو کے مطابق جنوبی موغادیشو میں باغیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔ایمبولینس سروس کے ترجمان علی موسی نے کہا ہے کہ 15شہری موقع پرہلاک ہوئے جبکہ دیگر پانچ نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
گزشتہ تین برس سے موغادیشو کے کئی علاقوں پر باغیوں کا قبضہ ہے اور وہ کم زور حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
گزشتہ تین برس سے موغادیشو کے کئی علاقوں پر باغیوں کا قبضہ ہے اور وہ کم زور حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
آپ کی رائے