فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد کی جنوبی بغداد میں خون کی ہولی

فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد کی جنوبی بغداد میں خون کی ہولی
iraq-army2بغداد (ایجنسیاں) عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد نے جنوبی بغداد کے تین گھروں میں گھس کر 25 افراد کو قتل کر دیا۔ قتل عام کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق القاعدہ مخالف ملیشیا سے بیان کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیس مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ یہ خونریز کارروائی عراقی دارلحکومت کے الرشید ڈسٹرکٹ میں واقع الصوفية محلے میں پیش آئی۔
یہ بہیمانہ واردات ایک ایسے وقت میں رونما ہوئی ہے کہ جب سیاسی جماعتیں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔
شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عراقی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فوجی گاڑیوں پر سوار افراد نے ملڑی یونیفارم پہن رکھا تھا۔ انہوں نے ہور رجب کے علاقے الصوفية میں تین گھروں پر حملہ کیا اور آنا فانا پچیس افراد کو موت کے گھات اتار دیا۔
پولیس کے مطابق بندوقوں سے مسلح حملہ آوروں نے ہلاک کئے جانے والے افراد کے ہاتھ رسیوں سے باندھ دیئے اور پھر سر میں گولیاں ماریں۔ وزارت دفاع نے بھی واقعے اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں