طالبان کے حملے کے بعد جرمن فوجیوں کی فائرنگ، 6 افغان اہلکار ہلاک

طالبان کے حملے کے بعد جرمن فوجیوں کی فائرنگ، 6 افغان اہلکار ہلاک
afghan-army2کابل (خبررسان ادارے) شمالی افغانستان میں طالبان نے حملہ کرکے جرمنی کے تین فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔ حملے کے بعد جرمن فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے چھ افغان فوجی مارے گئے ۔

جنوبی افغانستان میں بم دھماکے سے بھی ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا ۔جرمن وزارت دفاع کے مطابق قندوز شہر کے قریب جرمن فوجی بارودی سرنگیں صاف کررہے تھے، اس دوران طالبان نے ان پر حملہ کردیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین جرمن فوجی مارے گئے اور پانچ زخمی ہوئے ۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق زخمی فوجیوں کی تعداد آٹھ ہے ۔ افغان حکام کے مطابق لڑائی میں ایک طالبان بھی مارا گیا ۔ جھڑپ کے بعد بوکھلائے ہوئے جرمن فوجیوں نے اسی علاقے میں افغان فوجی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے چھ فوجی ہلاک ہوگئے ۔ قندوز صوبے کے گورنر محمد عمر کے مطابق جرمن فوجیوں نے غلطی سے فائرنگ کی۔
ادھر کابل میں نیٹو نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افغانستان میں بم دھماکے سے ایک اتحادی فوجی ہلاک ہوگیا ، بیان میں ہلاک ہونے والے فوجی کی قومیت اور دیگر تفصیل نہیں بتائی گئی ۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں