لاہور سمیت بڑے شہر وں میں بھی بجلی کی بندش کادورانیہ کم نہیں ہوسکا

لاہور سمیت بڑے شہر وں میں بھی بجلی کی بندش کادورانیہ کم نہیں ہوسکا
power-linesلاہور(ایجنسیاں) ملک بھر میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے،شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ ہونے کے بعدلاہور میں 12 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے لوگوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے۔

پیپکو کے اعلان کے باوجود لاہور سمیت بڑے شہر وں میں بھی بجلی کی بندش کادورانیہ کم نہیں ہوسکاجبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی عروج پر ہے ۔اس وقت ملک میں بجلی کی پیداواردس ہزارمیگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ پندرہ ہزارمیگاواٹ کے قریب ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ صنعتی سیکٹربھی شدید دباؤ کاشکارہے۔قومی تاجراتحاد کے صدرعرفان اقبال شیخ کاکہناہے کہ لیسکو شیڈول پر عمل نہیں کررہا اورآج اجلاس کے بعد لائحہ عمل کااعلان کیاجائے گا۔۔پیپکو حکام کاکہناہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی حدتک کم کردی گئی ہے اورصورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں