ابو ظہبی (آن لائن) القاعدہ کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے اور لوگوں کو القاعدہ میں شامل کرنے کے الزام میں گرفتار 2 پاکستانی بھائیوں کو 10ماہ بعد بالآخر متحدہ عرب امارات کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔
قاہرہ(الشرق الاوسط/سنی آن لائن) عالم اسلام کے نامور دینی ادارہ ’’جامعۃ الازہر‘‘ مصر کے علماء نے ایران میں نشر کی جانے والی سیریز ’’مختارنامہ‘‘ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی پرافسوس کااظہار کیاہے۔
کراچی(بی بی سی) بلوچستان سے نہ قابل شناخت اور مسخ شدہ لاشیں لاپتہ بلوچ نوجوانوں کےگھروں میں پریشانی اور اذیت کا باعث بن رہی ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں یہ لاش ان کے لاپتہ نوجوان کی تو نہیں ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے ساتھ بیت المقدس اور پناہ گزینوں کی وطن واپسی جیسے معاملات کے علاوہ امن سمجھوتے کو مرحلہ وار آگے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔
اسلام آباد(بی بی سی) حکمراں پیپلز پارٹی کی دوسری بڑی حلیف جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا پیر اور منگل کی رات بیک وقت لندن اور کراچی میں […]
میران شاہ/سوات (خبرایجنسیاں) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ڈرون حملوں میں بچوں سمیت22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب سوات کے علاقے مٹہ اور کالام میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 5 عسکریت پسند وں کو ہلاک کر دیا ۔ جھڑپوں میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے […]
کابل/قندهار(ایجنسیاں) طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کل(پیر) کے روز قندھار میں ہونے والے کاربم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں کم از کم اٹھارہ پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔
میرانشاہ(جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں جاسوس طیاروں کے کے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میر علی کے علاقے شیراتلاں میں جاسوس طیاروں سے ایک گاڑی پر چار میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔فوری طور […]
جوس(بى بى سى) وسطی نائجیریا کے شہر جوس میں کرسمس پر ہونے والے دو دھماکوں کے بعد جن میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے، مسلح گروہوں میں تشدد بھڑک اٹھا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے ’تشدد کے قابلِ نفرت‘ حرکت کی مذمت کی ہے اور دھماکوں میں مرنے والے اڑتیس افراد کے […]
غزہ(آن لائن)اسرائیلی فوج نے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 2فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے جبکہ حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل زوال کی جانب بڑھ رہا ہے اور فلسطین القدس، مسجد اقصیٰ، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا۔