لاہور/ اسلام آباد (جنگ نیوز/جسارت/نیوز ایجنسیاں) گورنر پنجاب سلمان تاثیر وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف سکس تھری میں واقع کوہسار مارکیٹ کے علاقہ میں اپنی حفاظت پرمامور ایلیٹ فورس کے اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ،حملہ آورنے خود کو پولیس کے حوالے کردیا،وفاقی حکومت نے 3 روزہ سوگ کااعلان کردیا،قومی پرچم آج سرنگوں […]
لندن (جنگ نیوز) برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ کے قریب افراد اپنے مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو گئے ہیں۔ ان میں سفید فام خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) ایشیائی ممالک سے غزہ جانے والے امدادی قافلے ’’ایشیا 1‘‘ کے سربراہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فیروز میسبرولا نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے دوسرے امدادی قافلے ’’ایشیا 2‘‘ کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے غزہ محاصرے کو امریکا و اسرائیل کے لیے باعث عار قرار دیا۔
کراچی (جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ توہین شان رسالت کے قانون کو ”کالا قانون “ کہنا بے احتیاطی اور اس کی مجرمہ سے ہمدردی کرنا اور اُس کی رہائی کیلئے باتیں کرنا بھی اعتدال سے باہر کی صورت تھی اور ایسا کرنا درست نہیں تھا، […]
ممتاز کرد عالم دین ماموستا سیف اللہ حسینی کو ایرانی حکام نے واپس جیل بھیج دیاہے، ماموستاحسینی رخصت پر ’’حاجی آباد بیستون‘‘ جیل سے باہر آئے تھے کہ آپ کی رخصت کو کینسل کرکے کرمانشاہ ’’دیزل آباد‘‘ کی سنٹرل جیل منتقل کردیاگیا۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف شرانگیزی اور مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے صہیونی مطالبے میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے. یہودیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مقام پر ہیکل کی تعمیر کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں زور پکڑ رہا ہے جب دوسری جانب […]
نیو یارک(فارن ڈیسک) گزشتہ پانچ برسوں میں سی آئی اے کی طرف سے کیے گئے ڈرونز حملوں میں2043پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔
قاہرہ(ایجنسیاں) مصر کی قدیم درس گاہ جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ شانزدہم کو ان کے اس بیان پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے دنیا کے لیڈروں پر زور دیا تھا کہ وہ مصری عیسائیوں کو تحفظ مہیا کرنے کے […]
اسلام آباد(بی بی سی) پاکستانی پارلیمان میں حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن)خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے صوبائی حکام کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا شناختی کارڈ کے مسئلے پر تحقیقات کے دوران خطے کی خاص صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔عوام کے ساتھ ظلم وناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔