پیرو نے بھی فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کر لیا

پیرو نے بھی فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کر لیا
palestine-flag-002لیما (ثناء نیوز ) لاطینی امریکہ کے ملک پیرو نے بھی فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ۔
پیرو کے وزیر خارجہ جوز انتونیو نے دارالحکومت لیما میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کو ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کرتا ہے ۔

پیرو رواں ہفتہ کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا پانچواں ملک ہے ۔جبکہ لاطینی امریکا اور عرب ممالک کے سربراہ اجلاس سے قبل ان ممالک کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔جو آئندہ ماہ پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہونے والا ہے ۔
لاطینی امریکا میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا آغاز گزشتہ سال دسمبر میں برازیل نے کیا تھا ۔
برازیل اور پیرو کے علاوہ ارجنٹائن ، ایکواڈور اور بولیویا بھی فلسطین کو 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدی پوزیشن پر تسلیم کر چکے ہیں

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں