مشہد (سنی آن لائن) ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے حکام نے سولہ جنوری ۲۰۱۱ء کو صوبہ خراسان کے شہر تایباد کے خطیب وممتاز عالم دین مولاناسید محمد موحد فاضلی کو ’’مشہد‘‘ طلب کرکے ان پر خطابت کے منصب خیرباد کہنے پر دباؤ ڈلا۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین میں غاصب یہودی آبادکاروں اور فلسطینی باشندوں کے درمیان القدس میں شعفاط کے مقام پر تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں یہودی آبادکاروں اور صہیونی فوج کے حملے میں چار خواتین سمیت 15 فلسطینی شدید زخمی بتائے جاتے ہیں. عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل فوج نے […]
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر / ایجنسیاں) وزیر مملکت پورٹس اینڈ شپنگ اور پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد روپوش ہوگئے ۔ نبیل گبول کے بنگلے میں ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کے بعض گارڈز کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا […]
کردستان(سنی آن لائن) دعوت واصلاح کے میدان میں ساٹھ برس تک بلاوقفہ قابل قدر خدمات سرانجام دینے والے ممتاز کردعالم دین ماموستا ملامحمدعزیزی قضائے الہی سے اتوار سولہ جنوری کو 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
اسلام آباد، دبئی(العربیہ) پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ ریختر سکیل پر 7.4 شدت کے اس زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
شمالی وزیرستان (خبرايجنسياں) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل کے اسٹرگاں میں ڈرون حملے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ رزمک میں عسکریت پسندوں کا سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ ‘3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
دبئی (العربيہ۔نت)تیونس کی کالعدم مذہبی جماعت “نہضہ اسلامی” نے ملک میں صدر زین العابدین بن علی کی تئیس سالہ مطلق العان حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، تاہم وزیر اعظم محمد الغنوشی کی نہضہ اسلامی کے انتخابی عمل میں شرکت کی حمایت کے بعد جماعت کے لیے […]
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور داخلہ کو ہر سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی عدم بازیابی کی صورت میں خفیہ اداروں کے خلاف اغواءکے مقدمات درج کیے جائیں گے۔
بغداد(ايجنسياں) عراق میں پولیس کے بھرتی مرکز پر خودکش حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد50 ہوگئی،حکام کے مطابق100 سے زائد زخمی ہیں۔
یافا‘غزہ‘ مقبوضہ بیت المقدس( ثناء نیوز) فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں نے مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی‘ جبکہ ایک فلسطینی مزدور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔