کابل: بلیک وارٹرکے کارندوں پرخود کش حملہ

کابل: بلیک وارٹرکے کارندوں پرخود کش حملہ
kabul_blast_02کابل/واشنگٹن(خبر ایجنسیاں)کابل مارکیٹ میں بلیک وارٹرکے کارندوں پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں غیرملکیوں سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئی.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کی سپرمارکیٹ میں خود کش دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین اور پولیس نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ایک لگژری اسٹور میں داخل ہو کر پہلے فائرنگ کی اور بعد ازاں خود کش جیکٹ دھماکے سے اڑا دی۔ دھماکے کے بعد اسٹور میں آگ بھڑ اٹھی اور اس نے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
دوسری جانب تحریک طالبان افغانستان نے بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بیان میں آتاہے “کابل شہر کے وسط وزیراکبرخان مینہ کےعلاقے میں غیرملکی فوجوں کی سپرمارکیٹ میں بدنام زمانہ امریکی سکیورٹی بلیک واٹرکے کارندوں پرامارت اسلامیہ کےفدائی مجاہدنےحملہ کیا۔ فدائی مجاہد نےجمعہ کی روز2011-01-28 مقامی وقت کےمطابق سہ پہر تین بجےپہلےبلیک واٹرکےدرندوں پراندھادھندفائرنگ کی اور بعدمیں بارودبھری جیکٹ سے استشہادی حملہ کردیا۔”
غیر ملکیوں کی جانب سے خریداری کیلئے مشہور یہ سپر مارکیٹ برطانوی سفارتخانہ کے قریب واقع ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان، غیر ملکی اور2 خواتین شامل ہیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں