کردستان(سنی آن لائن) دعوت واصلاح کے میدان میں ساٹھ برس تک بلاوقفہ قابل قدر خدمات سرانجام دینے والے ممتاز کردعالم دین ماموستا ملامحمدعزیزی قضائے الہی سے اتوار سولہ جنوری کو 80 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
اسلام آباد، دبئی(العربیہ) پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ ریختر سکیل پر 7.4 شدت کے اس زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
شمالی وزیرستان (خبرايجنسياں) شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل کے اسٹرگاں میں ڈرون حملے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ رزمک میں عسکریت پسندوں کا سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ ‘3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
دبئی (العربيہ۔نت)تیونس کی کالعدم مذہبی جماعت “نہضہ اسلامی” نے ملک میں صدر زین العابدین بن علی کی تئیس سالہ مطلق العان حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، تاہم وزیر اعظم محمد الغنوشی کی نہضہ اسلامی کے انتخابی عمل میں شرکت کی حمایت کے بعد جماعت کے لیے […]
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور داخلہ کو ہر سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی عدم بازیابی کی صورت میں خفیہ اداروں کے خلاف اغواءکے مقدمات درج کیے جائیں گے۔
بغداد(ايجنسياں) عراق میں پولیس کے بھرتی مرکز پر خودکش حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد50 ہوگئی،حکام کے مطابق100 سے زائد زخمی ہیں۔
یافا‘غزہ‘ مقبوضہ بیت المقدس( ثناء نیوز) فلسطین میں انتہا پسند یہودیوں نے مسجد پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی‘ جبکہ ایک فلسطینی مزدور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) عرب ملک تیونس میں اسرائیل کے دوست سمجھے جانے والے تیونسی صدر زین العابدین بن علی کی سبکدوشی کے بعد اسرائیل کو یہ فکر لاحق ہو گئی ہے کہ کہیں تیونس میں حکومت اسلام پسند قوتوں یا اسرائیل دشمنوں کے ہاتھ نہ آ جائے.
کوئٹہ(جسارت) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں مسلح افراد نے حملہ کرکے ناٹوکے 16 ٹینکرز تباہ کردیے ، فائرنگ سے ایک ڈرائیورزخمی ہوگیا ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر واقع جمالی پیٹرول پمپ پر کھڑے ناٹوکے 18آئل ٹینکر ز پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی […]
بغداد(جنگ نیوز) عراق میں ایک فوجی نے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران بھی ایک امریکی فوجی مارا گیا ۔ امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز موصل کے قریب غزلانی ٹریننگ سینٹر میں دورانِ تربیت عراقی فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی ۔ […]