زاہدان(سنی آن لائن)اہل سنت ایران پربڑھتے دباؤ کی ایک اور کڑی سامنے آئی، ایرانی حکام نے دھمکی آمیز لہجے میں یونیورسٹی طلباء واساتذہ کی سالانہ کانفرنس کے انعقادسے ممانعت کی ہے جوجمعرات تین مارچ 2011ء کو دارالعلوم زاہدان میں منعقد ہونے والی تھی۔
احمد آباد(خبرايجنسياں) بھارتی ریاست گجرات کی خصوصی عدالت گودھرامیں ٹرین جلانے کے واقعے میں گیارہ ملزمان کو موت کی سزا سنادی ہے جبکہ بیس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) آسٹریا نے لیبی صدر معمر قذافی، ان کے اہل خانہ اور معاونین کے غیر فنڈز منجمد کر دیئے ہیں۔ سینٹرل بینک آسٹریا کے مطابق آسٹروی مالیاتی اداروں میں لیبیا کے فنڈز کی مالیت 1.2 بلین یورو ہے۔ ادھر جرمنی کے ایک بینک نے معمر قذافی کے بیٹے کا اپنے ہاں اکاونٹ منجمد […]
اسلام آباد(بی بی سی) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے امریکی ایجنسی سی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تمام کنٹریکٹرز کی تفضیلات فراہم کرے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے لیبیا کے رہنما معمر قذافی، ان کے خاندان اور قریبی رفقاء کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی حمایت یافتہ اس قرارداد کے تحت لگائی گئی پابندیوں میں لیبیا کے صدر معمر قذافی، ان کے خاندان اور […]
کابل( اے ایف پی+ایجنسیاں) افغانستان کے مشرقی صوبے کنٹرسے امریکی فوج نے انخلا شروع کر دیا ہے، جبکہ صدارتی محل کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، کنٹر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے نیٹوآپریشن میں 65عام شہری مارے گئے۔
دبئی (العربیہ) لیبیا میں صدر کرنل قذافی کی عوامی دشمن پالیسی کے باعث ان کے ساتھی ایک ایک کر کے ان سے الگ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ پیش رفت کے مطابق لیبیا کے پراسیکیورٹر جنرل عبدالرحیم العبار نے عہدے سےاستعفیٰ دیتے ہوئے اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد(خبرایجنسیاں)سپریم کورٹ نے بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے خلاف دائردرخواست پر اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کوآگاہ کرکے 3 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ڈی جی ایم آئی‘ آئی جی بلوچستان‘ ایف سی اورآئی جی لیویز سمیت […]
بغداد(بى بى سى) عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔عراق کے مختلف شہروں میں ’یوم غصہ‘ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے مسلم اقوام ومسالک کے اتحاد ویکجہتی کو مسلمانوں کی کامیابی ودور اندیشی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا پائیدار اتحاد کے لیے ایثار دکھانا چاہیے، محض باتوں پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے۔