اغوار(مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور متعدد صہیونی فوجی گاڑیوں نے شمالی اغوار کے علاقے جفتلک کے ایک گاؤں ابوالعجاج پر دھاوا بول کر پورا گاؤں منہدم کر دیا۔ کارروائی کا مقصد گاؤں کے قریب ’’متسواہ‘‘ یہودی بستی کو توسیع دینا ہے۔
لندن(فارن ڈیسک) فرانس اور برطانیہ میں مسلمانوں کے ساتھ سخت امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ فرانس میں کیے گئے سروے کے مطابق روزگار کے لیے درخواست دینے والے مسلمانوں کو تعصب کا سامناکرنا پڑتا ہے۔
لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کی رہائی کیلئے سرگرم گورنر پنجاب سلمان تاثیر اورسیکولر لابی کے شور و غوغے اورتوہین رسالت کیس کو ”کالا قانون“ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم توہین رسالت قانون کو […]
نیویارک(بى بى سى) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور افغان حکام سے طالبان کی طرف سے مذاکرات کرنے والا شخص اصل میں ملا اختر محمد منصور نہیں تھا بلکہ ان کا روپ دھارے ہوئے کوئی بہروپیا تھا۔
لندن(جنگ نیوز) برطانوی مسلمانوں کے لیے پہلی بار لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ Ten Downing Street کے دروازے کھل گئے۔ برطانوی وزیر اعظم مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس تقریب میں سعیدہ وارثی، نائب وزیر اعظم نک کلیگ اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔
نوم پنھ (ایجنسیاں) کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنھ میں ایک فیسٹیول کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 345 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بیشتر اموات دَم گھٹنے کے باعث ہوئیں جبکہ چار سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔
کوئٹہ (جنگ نيوز) تربت کے علاقے مند بلو میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بس اسٹینڈ پر کھڑے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔
كابل(بى بى سى) طالبان نے نیٹو کی طرف سے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کو امریکہ کی ناکامی اور افغان عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر قرار دیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے ایک ویب سائٹ پر دو سو اسرائیلی فوجیوں کے نام اور تصاویر پوسٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔ سائٹ میں ان فوجیوں کو جنگی مجرم قرار دیا گیا ہے۔
لسبن(بى بى سى) صدر براک اوباما نے یقین ظاہر کیا ہے کہ امریکہ آئندہ سال جولائی تک افغانستان سے فوجوں کا انخلاء شروع کرنے کے قابِل ہو سکے گا۔پرتگال کے درالحکومت لسبن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں روس کے ساتھ تخفیفِ اسلحہ کے نئے معاہدے کے […]