کردستان (اسلام کرد) ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے صوبہ کردستان کے شہر ’’بانہ‘‘ سے ’’تحریک مکتب قرآن کردستان‘‘ کے دو ارکان کو گرفتار کیا ہے۔’’سنی آن لائن‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’اسلام کرد‘‘ نامی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ گذشتہ ہفتہ چار جنوری بروز منگل کو ’’بانہ‘‘ کے سیکورٹی و حساس اداروں […]
مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) فلسطینی انتظامیہ کے سابق صدر یاسر عرفات مرحوم کے مشیر خاص بسام ابو شریف نے انکشاف کیا ہے کہ چھے سال قبل یاسر عرفات کی موت ایک ایسے مہلک زہر سے واقع ہوئی تھی جس کا دنیا میں کوئی علاج اور تریاق موجود نہیں۔ انہوں نے خبردا ر کیا ہے کہ اگر […]
اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلامی ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر او آئی سی نے پارلیمانی کانفرنس طلب کرلی ہے۔ قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا 17جنوری کو دبئی میں منعقدہ او آئی سی پارلیمانی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اس کانفرنس کیلئے دو نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس […]
پشاور(بى بى سى) پاکستان کے سابق وفاقی وزیر داخلہ میجر جنرل ریٹائرڈ نصیر اللہ بابر تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق نصیر اللہ بابر گزشتہ کچھ عرصے سے فالج کے عارضے میں مبتلا تھے اور پشاور میں فوجی ہسپتال سی ایم ایچ میں زیرِ علاج […]
کراچی(کراچی اپ ڈیٹس) تحریک تحفظ ناموس رسالت کے مرکزی رہنما اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ناموس رسالت صلى الله عليہ وسلم کے قانون میں ترمیم نہ کرنے کے واضح اعلان تک تحریک ناموس رسالت جاری رہے گی۔ اگر حکمرانوں نے ویٹی کن سٹی میں پوپ […]
نابلس (ثناء نیوز ) نابلس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی حمرا چیک پوائنٹ پر فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
جوبا (العربیہ، ایجنسیاں) سوڈان کے جنوبی خطے کے عوام آج ریفرینڈم کے ذریعے علاحدہ وطن کا فیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے پولنگ جاری ہے۔ اگر عوام کی زیادہ تعداد نے ’ہاں‘ کہا تو براعظم افریقا کا 54 واں اور دنیا کا 193 واں ملک وجود میں آ جائے گا۔
واشنگٹن(ٹی وی رپورٹ) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی ایریزونا سے رکن کانگریس گبریل گیفورڈز اور 7 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ہیں. جیونیوز نے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گبریل گیفورڈز ایک سیاسی اجتماع کے سلسلے میں ٹکسن میں تھیں جہاں انہیں سر میں گولی ماری گئی.
لاہور، راولپنڈی، گجرات (جنگ نیوز، آن لائن) گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار ممتاز قادری کی رہائی کے لئے گزشتہ روز مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مختلف تنظیموں کے رہنماممتاز قادری کے گھر پہنچ گئے، گلدستے اور ہار پیش کئے گئے۔
قندھار(اے ایف پی/جنگ نیوز)افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک عوامی حمام میں خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے ایک اہم افغان سریع الحرکت بارڈرپولیس کے سربراہ کمانڈر رمضان سمیت17افرادہلاک اور23زخمی ہوگئے جن میں بارڈرفورس کے دو افسربھی شامل ہیں۔طالبان نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔