امت مسلمہ کو بدلتے ہوئے عالمی حالات پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر وقاص

امت مسلمہ کو بدلتے ہوئے عالمی حالات پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر وقاص
aldaawaکراچی(کراچی اپ ڈیٹس) جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر وقاص نے کہا ہے کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ، خطے کی صورتحال ممکنہ عالمی تبدیلیوں اور عالمی سیاست کے حوالے سے حالات پر تمام اہل دانش کو غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے۔ وہ گزشتہ روز جامعہ الدراسات اسلامیہ اقبال میں مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے اعزاز میں جماعة الدعوة کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

عشائیہ میں مرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان صاحبزادہ ابو الخیرزبیر، جمعیت علماءاسلام (ف) کے مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان، جماعت اسلامی کراچی کے برجیس احمد و نصراللہ شجیع، جمعیت علماءپاکستان کے شبیر ابو طالب، احمد نورانی، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے ڈاکٹر ضیاءالرحمان، ڈاکٹر محمد حسین لکھوی، تنظیم اسلامی کے اویس پاشا قرنی، عالمی تحفظ ختم نبوت کے محمد اعجاز، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے خان بہادر، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد افضل سردار، اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ سید ناظر عباس تقوی، جمعیت علماءاسلام (س) کے مولانا عبدالمنان، اتحاد العلماءپاکستان کے قاری ضمیر اختر منصوری، محمود شاہ یوسف زئی، مولانا عبدالروف، مرکزی جماعت اہلسنت کے رفیع الرحمان، جماعت غرباءاہلحدیث کے شیخ محمود احمد حسن ، انس مدنی، فدائیان ختم نبوت پاکستان کے امان اللہ خان نیازی، مرکزی جماعت اہلسنت کے مولانا غلام یاسین گولڑوی سمیت دیگر علماءکرام و سیاسی قائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پر جماعة الدعوة کراچی کے امیر انجینئر نوید قمر، تحریک حرمت رسول کراچی کے کنوینئر پروفیسر محمود الحسن اسد اور مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مولانا یوسف طیبی نے عشائیہ میں شریک مہمانوں کی میزبانی کی فرائض سرانجام دیئے۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما ڈاکٹر وقاص نے شرکاءکواس موقع پردنیا میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق ملٹی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عالمی سیاست اور حالات کے نام سے جو کچھ عوام کے سامنے پیش کیا جا رہا اس کا حقائق سے دور دور تک تعلق نہیں اور بدقسمتی سے ہم نے بھی کسی تحقیق یا غور کے بجائے نام نہاد عالمی قوتوں کی ایماءپر تیار کردہ رپورٹس اور بیان کردہ حالات کو ہی سچ جانا ہے حقیقت تو یہ ہے کہ ان حالات کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔ انھوں نے پاکستان کو درپیش بیرونی و اندرونی خطرات اور ان سے بچاو ¿ کا طریقہ کار، تاریخی وزمینی حقائق اور عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کی روشنی میں بیان کیا۔ جس کو مہمانوں نے پسند کرتے ہوئے بہت زیادہ سراہا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں