مقبوضہ الجلیل(مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی پارلیمنٹ میں عربی رکن ابراھیم صرصور نے شمالی فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں عرب کالونیوں میں یہودیوں کو لا کر بسانے کے ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکا پاکستان میں جاسوس طیاروں کی کارروائیاں مزید علاقوں تک بڑھانے پر غور کررہا ہے تاہم پاکستان نے امریکی جاسوسی طیاروں کی کارروائیاں وسیع کرنے کی درخواست مستردکردی۔
میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک/خبرایجنسیاں) امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان میں پھر ایک مکان کو جنگجووں کا مرکز قرار دے کر میزائل برسادیے جس کے نتیجے میں 20افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
ایرانی بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کی مرکزی عیدگاہ میں دو لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے کہا اسلام اعتدال کا سبق دیتا ہے اور افراط وتفریط سے منع کرتا ہے۔ تاریخ میں ہمیشہ بعض افراد افراط یا تفریط کا شکار ہوگئے۔ آج نئے ذرائع […]
یوم عرفہ کے مبارک دن ختم ہوکر قربانی اور بندگی کی عید اپنی تمام برکات و رحمات کے ساتھ آ پہنچی ہے۔ “سنی آن لائن” ٹیم کی جانب سے تمام مسلمانوں کو، جہاں بھی ہوں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔
سنندج(ناجی کرد) کردستان کے نامور عالم دین اور قاضی ’کاک حسن امینی‘ کاپاسپورٹ، ذاتی سامان اور کتابیں متحدہ عرب امارات سے واپسی کے بعد ضبط کردیے گئے۔
عرفات(مانیٹرنگ ڈیسک‘ خبرایجنسیاں) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کہا ہے مسلم حکمرانوں کو اپنی سیاست کو اسلام اور شرعی قوانین کے نفاذ کے لیے استعمال کرنا چاہیے ۔ ایسی حکومت کی اتباع کا حکم ہے جو انصاف پر قائم ہو۔مسلم حکمرانوں کے پاس قیادت امانت ہے حق نہیں۔اسلام کے […]
پشاور(جنگ نیوز) شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی، ذرائع کے مطابق علاقے میں تدفین کے لیے 20 قبریں کھودی جا رہی ہیں۔
کابل/واشنگٹن/برلن(مانیٹرنگ ڈیسک+ خبر ایجنسیاں)افغانستان کے صوبے کنٹر میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ناٹو کے مزید 5 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ گزشتہ 2روز میں مارے جانے والے ناٹو فوجیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
منیٰ، مکہ مکرمہ (جنگ نیوز) 25 لاکھ سے زائد عازمین آج حج کی سعادت حاصل کریں گے۔منیٰ میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوسرے روز آج15نومبر 9ذو الحجہ کو حجاج کرا م نماز فجر ادا کرکے طلوع آفتاب کے بعد میدان عرفات کیلئے روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں […]