استنبول (اردزٹائمز) ترک اور چینی مہم بازو نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے حضرت نوح کی کشتی کی باقیات کو ڈھونڈ لیا ہے۔
برسلز(ايجنسياں) بیلجیم کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے ۔
غزہ (خبررسان ادارے) فلسطینی گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے مصر تک سمگلنگ کی غرض سے کھودی گئی سرنگ میں چار فلسطینیوں کی ہلاکت کا الزام مصر کے سیکیورٹی اہلکاروں پر عائد کیا ہے۔
لندن (اردوٹائمز) برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈملی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت بنانے کی حمایت کرتاہے۔
بدھ کی صبح پشاور کے قریب ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم چار پولیس اہلکا ر ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جبکہ پانچ شہری بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
گوانتانامو (منى الشقاقی) گوانتانامو بے میں سب سے کمر عمر قیدی عمر خضر کے مقدمے کی سماعت کل ہو گی۔ عمر خضر کینیڈا کے شہری ہیں اور افغانستان میں گرفتاری کے وقت ان کی عمر صرف پندرہ سال تھی اور امریکا کے زیر انتظام قائم عقوبت خانے میں یہ سب سے کم عمر اسیر ہیں۔
نئی دہلی/اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں اپنی خاتون سفارت کار مادھوری گپتا کوگرفتارکرلیا،فرد جرم عائد کردی گئی۔
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں آباد کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کی دوپہر بلوچستان یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔
پیرس (اے ایف پی) فرانس میں انسداد دہشت گردی کے حکام نے پانچ مشتبہ اسلام پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن پر مبینہ طور پر راسخ العقیدہ مسلمانوں کی ویب سائٹس پرجہاد سے متعلق مواد پوسٹ کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
خرطوم (ایجنسیاں) سوڈان میں دو ہفتے قبل چوبیس سال بعد ہونے والے کثیر جماعتی صدارتی انتخابات میں صدرعمرالبشیر کو فاتح قراردے دیا گیا ہے جبکہ سلفا کیرنیم خودمختار جنوبی سوڈان کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔