واشنگٹن (خبررساں ادارے) بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر نے امریکی حکومت کے ٹھیکوں میں لاکھوں ڈالر حاصل کرنے کی غرض سے 30 سے زائد ذیلی کمپنیوں یا ذیلی اداروں کا ایک جال تیارکرلیا ہے۔
کابل (ایجنسیاں) افغان صدرحامد کرزئی نے طالبان کے ساتھ امن بات چیت کے لیے ایک مذاکراتی کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
دبئی سٹی(سینٹرل مانیٹرنگ)بلند و بالا عمارتوں اور شان دار طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور دبئی کی آبادی تیزی سے اسلامی تعلیمات کی طرف راغب ہورہی ہے۔
کوئٹہ (ايجنسياں) گزشتہ روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلی دوپہر تین بجے کے قریب جوں ہی میزان چوک کے قریب پہنچی حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد64ہوگئی ہے جبکہ ایک سوبیس افراد زخمی ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس(ایجنسیاں) مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمانوں نے صہیونی سکیورٹی فورسز کے سخت اقدامات کے باوجود مسجد اقصیٰ میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز ادا کی ہے جبکہ فلسطینیوں نے واشنگٹن میں نئے براہ راست امن مذاکرات کے آغاز پر احتجاج کیا ہے۔
میرانشاہ (ايجنسياں) شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ ڈرون میزائل حملوں میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رام اللہ (مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ مغربی کنارے میں منگل کے روز مجاہدین کے ہاتھوں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے . اطلاعات کےمطابق بدھ کے روز مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں مجاھدین کی کارروائی میں کم از کم دو صہیونی زخمی ہو گئے ہیں.
کابل(ايجنسياں) افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی قابل تعریف ہے ۔
واشنگٹن(خبررساں ادارے) امریکہ نے پاکستانی طالبان کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ اِس طرح، اِس گروپ کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور ان کے ارکان کو امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
لاہور(ايجنسياں) لاہور میں دو خود کش دھماکے کم از کم 38افراد جاں بحق 200سے زائد ز خمی ہوئے ،لشکر جھنگوی العالمی نے ذمہ داری قبول کر لی ۔ دھماکوں کے بعد لاہور شہر میں صورتحال کشیدہ، مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ،رینجرز طلب کرلی گئی ہے ۔