کابل(ایجنسیاں)افغانستان کے شہر جلال آباد میں گزشتہ روز بینک پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
دبئی(العربيہ۔نت) مصر میں سابق صدرحسنی مبارک کے اقتدار کےخاتمے کے بعد ملک میں گھٹن کی فضاء میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ ادھر قطر کے مفتی اعظم اور ممتازعالم دین ڈاکٹر یوسف القرضاوی تیس سال بعد آج قاہرہ میں تحریر اسکوائرمیں نماز جمعہ کا خطبہ دیں گے۔ تحریر اسکوائر قاہرہ کا سب سے بڑا […]
اسلام آباد(بی بی سی) پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس ڈرون طیاروں کے حملے چوبیس روز سے نہیں ہو رہے۔عوامی سطح پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، موسمی حالات، حفیہ معلومات کی کمی، عوامی رائے کا احترام یا پھر امریکی ڈرون حملوں کی خاموشی کا […]
کرمانشاہ(سنی آن لائن)ایران کے مغربی صوبہ کرمانشاہ کے شہر قصرشیرین میں سرگرم سنی کارکن “علی اکبرمحمودی” کو ایرانی سیکورٹی حکام نے اتوار 13 فروری2011ء میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
عمان( ایجنسیاں) اردن کی حکومت ملک میں عوامی اجتماعات پر عاید پابندیاں ہٹانے پر غور کررہی ہے اور اب سیاسی اصلاحات کے حصے کے طور پر جلسے،جلوس کے انعقاد کے لیے صرف پیشگی اجازت لینے کی ضرورت ہو گی۔
مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز ) اسرائیل کے مصر میں سابق سفیرزیفی مازل نے حسنی مبارک کے اقتدارکے خاتمے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔سابق صہیونی سفیر کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کے جانے سے اسرائیل مشرق وسطی میں تنہا ہو گیا ہے نیزحسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ صہیونی ریاست کے زوال کا […]
قاہرہ(بى بى سى) مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مصر میں فوج نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے اور آئین معطل کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ نئی حکومت تک فوج ملک کی باگ ڈور سنبھالے رکھے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق فوج تقریباً چھ ماہ یا انتخاب کے انعقاد تک اقتدار میں […]
لاہور(جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی زیر صدارت اتوارکو منصورہ میں عظیم الشان قبائلی جرگہ منعقد ہوا ۔ جرگہ میں 2 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) عرب ملک مصرمیں عوام کے اڑھائی ہفتے کے احتجاج کے نتیجے میں صدر حسنی مبارک کے تیس سالہ دور اقتدار کے خاتمے کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔ عرب ممالک، یورپ، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران نے حُسنی مبارک سے “نجات” پانے پر مصری قوم کو مبارک باد دی ہے۔
اسلام آباد(بى بى سى) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔