اسلام آباد(جنگ نيوز،اے پی پی) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے قلیل المدتی پالیسی کے تحت موثر اقدامات کر کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور مزید سماعت 11اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔
اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈرون طیارے نے پاکستان کے افغان سرحد کے ساتھ واقع وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں منگل کو ایک اور میزائل حملہ کیا ہے جس میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
کراچی ( ثناء نیوز)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فاران کلب گلشن اقبال میں منعقدہ علماکنونشن میں شریک مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں ،دینی اسکالرز اور ممتاز علماء کرام نے وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کی مذمت اور اسے اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازش قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قوم […]
امریکی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اب بھی لیبیا کی صورتحال کے جواب میں شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے میں شامل اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوجی کارروائی کے امکان پر غور کر رہی ہے۔
اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ) پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں ایک گیس اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکہ تھا، جس کا نشانہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے […]
مشہد(سنی آن لائن) ایران کے مشرقی صوبہ ’’خراسان‘‘ میں سیکورٹی حکام نے مشہد اور تایباد کے بعض سنی علمائے کرام کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیا ہے۔
طرابلس(بى بى سى) لیبیا کے شہر زاویہ میں شدید لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں جہاں کرنل قدافی کی وفادار فوج شہر کو باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے کارروائی میں مصروف ہے۔
اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک مسجد کے ساتھ ملحقہ مزار کے احاطے میں بم دھماکے سے دس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین سے اپنا غاصبانہ تسلط ہر صورت میں ختم کرنا ہو گا. فلسطینی عوام مزید مظالم برداشت نہیں کر سکتے.حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام ملک میں موجودہ سیاسی انتشار ، صہیونی قبضے اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی کا فوری […]
واشنگٹن (ثناء نیوز)مریکہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے مسئلہ پر بات چیت میں پیش رفت ہورہی ہے۔مسئلہ جلدحل نہ ہوا تو پاکستان کے خلاف سفارتی اور اقتصادی اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔