عمان( ایجنسیاں) اردن کی حکومت ملک میں عوامی اجتماعات پر عاید پابندیاں ہٹانے پر غور کررہی ہے اور اب سیاسی اصلاحات کے حصے کے طور پر جلسے،جلوس کے انعقاد کے لیے صرف پیشگی اجازت لینے کی ضرورت ہو گی۔
مقبوضہ بیت المقدس(ثناء نیوز ) اسرائیل کے مصر میں سابق سفیرزیفی مازل نے حسنی مبارک کے اقتدارکے خاتمے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔سابق صہیونی سفیر کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کے جانے سے اسرائیل مشرق وسطی میں تنہا ہو گیا ہے نیزحسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ صہیونی ریاست کے زوال کا […]
قاہرہ(بى بى سى) مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق مصر میں فوج نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے اور آئین معطل کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ نئی حکومت تک فوج ملک کی باگ ڈور سنبھالے رکھے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق فوج تقریباً چھ ماہ یا انتخاب کے انعقاد تک اقتدار میں […]
لاہور(جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی زیر صدارت اتوارکو منصورہ میں عظیم الشان قبائلی جرگہ منعقد ہوا ۔ جرگہ میں 2 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے ۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) عرب ملک مصرمیں عوام کے اڑھائی ہفتے کے احتجاج کے نتیجے میں صدر حسنی مبارک کے تیس سالہ دور اقتدار کے خاتمے کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔ عرب ممالک، یورپ، مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران نے حُسنی مبارک سے “نجات” پانے پر مصری قوم کو مبارک باد دی ہے۔
اسلام آباد(بى بى سى) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
قاہرہ(خبررساں ادارے) مصر میں حسنی مبارک کے تیس سالہ اقتدار کے خاتمے پر شروع ہونے والا جشن رات بھرجاری رہا۔ مشرق وسطی کے کئی ممالک میں بھی لوگوں نے حسنی مبارک کے جانے کی خوشیاں منائیں۔
دبئی(العربیہ) سوئٹزر لینڈ کے محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک ،ان کے خاندان اور دیگر مقربین کے بنک اکاٶنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ سوئس محکمہ خارجہ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ منجمد کیے گئے اثاثوں کی مجموعی طور پر کتنی مالیت ہے۔
قاہرہ (خبرايجنسياں) مصر کے صدر حسنی مبارک نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بیرونی ڈکٹیشن قبول نہیں کی جائے گا‘ چاہے وہ کسی بھی ملک کی جانب سے ہو۔اختیارات نائب صدر کے سپرد کردیے جائیں گے۔
لاہور(العربیہ) دو پاکستانیوں کے قتل میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو مزید 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا۔ امریکی شہری کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے استفسار کیا کہ ملزم کو اگر سفارتی استثناء حاصل ہے تو اس کا ثبوت عدالت میں […]