لندن (تجزیاتی رپورٹ) برطانیہ اور امریکہ کے علاوہ یورپی ممالک لیبیا کے خلاف فوجی کارروائی اور نوفلائی زون پر شدید اختلافات کا شکار ہیں.
سینڈائی(بی بی سی) جاپان میں جمعہ کے زلزلے سے بری طرح متاثر ہونے والے فوکوشیما کے ایٹمی بجلی گھر کے تین نمبر ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد(بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کراچی(ايجنسياں) صدر مملکت کی کراچی میں موجودگی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں جاری دہشت گردی کے واقعات میں سیاسی مذہبیجماعتوں کے کارکنوں سمیت 18 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں،جس کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں معمولات زندگی تاحال متاثر ہیں۔
میرانشاہ (اے ایف پی / جنگ نیوز) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں امریکی جاسوس طیاروں کے یکے بعد دیگرے تین میزائل حملوں میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
ٹوکیو (ایجنسیاں / جنگ نیوز ) جاپان میں آنے والے تاریخ کے بدترین زلزلے اور سونامی سے خوفناک تباہی کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.9 ریکارڈ کی گئی ، ساحلی شہروں میں 2 جوہری پاور پلانٹ بند کر دیئے گئے جبکہ ایک […]
کابل (ایجنسیاں) افغانستان کے صوبہ قندوز کے پولیس چیف “عبدالرحمن سیدخیلی” اٹھارہ اہلکاروں سمیت جمعے کی رات ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگیا، ہلاک شدگان میں اعلی پولیس کمانڈرز شامل ہیں۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے شہر ’’قصرقند‘‘ کے خطیب اور ممتاز عالم دین مولانا امان اللہ ارجمندی سفر عمرہ کے دوران مدینہ منورہ میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔
اسلام آباد(بی بی سی) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں حکام کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کابل/قندہار(خبرایجنسیاں)امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں طالبان کے خلاف سنگین لڑائی کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی اور مقامی افواج کو حاصل ہونے والی کامیابیاں غیر مستحکم اور ناپائیدار ہیں۔