افغانستان:امریکی بمباری, 15افغان فوجی ہلاک، 3 ٹینک تباہ

افغانستان:امریکی بمباری, 15افغان فوجی ہلاک، 3 ٹینک تباہ
afghan-war0کابل (خبررساں ادارے) افغان طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں بیس سے زائد افغان فوجی ہلاک نیز 3 ٹینک تباہ اور امریکی فوجی کمپاؤنڈ پر میزائل داغے جانے کے نتیجے میں نیٹو افواج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق منگل کی روز2011-03-01 علی الصبح امریکی فوجیں صوبہ ہلمندضلع گریشک میں حیدرآبادکےعلاقےمیں مجاہدین کےخلاف کاروائی کرنےجارہےتھے، جن پرمجاہدین نےحملہ کیا، بعدمیں امریکی جیٹ طیاروں نےدوبھاری بم کٹھ پتلی فوجوں کی دو چوکیوں پرگرادیے، جس کےنتیجے میں پندرہ فوجی ہلاک ہوئے.
مجاہدین نے کونڑ کی پولیس چوکی پر حملہ کر کے بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پکتیا زازی اربوب کے علاقے میں بم دھماکے میں ایک ٹینک تباہ اور دو افغان فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔
قندھار میں جاسوسی پر مامور ایک شخص کو پکڑ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ انڈرو کے علاقے میں بم دھماکے میں2 فوجی ہلاک اور ایک ٹینک تباہ ہوا ہے۔
جلال آباد میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس سے ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔
قندھار شہر میں ٹینک پر بم دھماکے میں افغان فوجیوں کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں